خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 380 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 380

*1946 380 28 خطبات محمود جماعت احمدیہ کی ترقی کے دن قریب سے قریب تر آ رہے ہیں ) فرموده 19 اگست 1946ء بمقام ڈلہوزی) تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ جماعت اپنے فرائض کو قطعاً ادا نہیں کر رہی مگر یہ ضرور کہنا پڑتا ہے کہ اپنے مقصد کی اہمیت کے مطابق ہماری جماعت کی کوشش پوری نہیں اترتی۔اسلام پر ایک ہزار سال سے تنزل اور انحطاط کی حالت جاری ہے جیسا کہ رسول کریم صلی ا ہم نے فرمایا خَيْرُ الْقُرُونِ قَرْنِي ثُمَّ الَّذِيْنَ يَلُوْنَهُمْ ثُمَّ الَّذِيْنَ يَلُوْنَهُمْ ثُمَّ الْفَيْجُ الْأَعْوَجُ 1 سب سے خیر کا زمانہ میرا زمانہ ہے۔پھر دوسری صدی پھر تیسری صدی اس کے بعد تاریکی اور ظلمت کا زمانہ ہو گا۔جیسا اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے يُدَبِرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُةٌ اَلْفَ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ 2 کہ اللہ تعالیٰ ایک امر کی آسمان سے تدبیر کرے گا اور زمین پر اس کی اشاعت ہو گی۔اس جگہ امر سے مراد اسلام ہے۔ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُةٌ اَلْفَ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ۔پھر ترقی کے بعد اسلام ہزار سال میں آسمان کی طرف اُٹھنا شروع ہو جائے گا۔آسمان سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف چڑھنا شروع ہو گا۔اس میں یہ بتایا کہ چونکہ یہ دین اللہ تعالیٰ کا قائم کر دہ ہے اس لئے اس کی طرف چڑھے گا۔اگر یہ انسانوں کا بنایا ہو ا دین ہو تا تو وہ انسانوں کی طرف لوٹتا۔ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ کہ اللہ تعالیٰ ایک ایک کر کے اپنے احکام واپس لے لے گا اور اسلام کی ترقی اور اسلام کا غلبہ تین سو سال کے بعد رُک جائے گا اور مسلمان اسلام پر عمل کرنا چھوڑ دیں گے۔پہلا تین سوسال