خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 381 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 381

*1946 381 خطبات محمود خیر کا زمانہ اور ہزار سال یہ سب مل کر تیرہ سو سال کا زمانہ بنتا ہے اور آج اسلام پر چودھویں صدی نصف سے اوپر گزر رہی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ پونے گیارہ سو سال اسلام کا تنزل کا زمانہ ہو گیا۔اسلام کی یہ کمزوری کوئی معمولی کمزوری نہیں اور یہ تکلیف کوئی معمولی تکلیف نہیں۔انسان ایک دن کی تکلیف نہیں برداشت کر سکتا، دو تین دن کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتا اور ایک مہینہ یا چند مہینے یا ایک سال کی تکلیف تو اُس پر بار گراں بن جاتا ہے جس کی برداشت کے قابل وہ اپنے آپ کو نہیں پاتا۔اور اگر پانچ دس سال کی تکلیف ہو تو اس پر دشمن کو بھی رحم آجاتا ہے۔لیکن کیا یہ گیارہ سو سال کا تنزل جو اسلام کو ہر قدم پر نیچے کی طرف لے جارہا ہے اور کیا اتنی لمبی کمزوری اور اتنی لمبی تکلیف ایسی نہیں جس سے اپنوں کے دلوں میں اسلام کے لئے رحم پیدا ہو اور وہ اسلام کی اس حالت کو دیکھ کر اپنی غفلت اور سستی کو ترک کر دیں اور اسکی کمزوری اور تکلیف کو دور کرنے کے لئے بیدار ہونے اور مقابلہ کرنے کی ضرورت کو محسوس کریں؟ بے شک یہ درست ہے کہ باقی مذہبی جماعتوں میں سے کوئی اور جماعت ایسی نہیں جو دین کی خاطر اتنی قربانی کرتی ہو، جتنی قربانی ہماری جماعت کرتی ہے۔اور اس بات کا دوسرے لوگوں کو بھی اعتراف ہے کہ اگر آج کوئی جماعت دین کی خاطر قربانیاں کرتی ہے تو وہ صرف اور صرف جماعت احمد یہ ہے۔لیکن اگر قربانی کے سارے پہلوؤں کو مد نظر رکھا جائے تو بحیثیت مجموعی جماعت کی قربانیوں کو عظیم الشان قربانیاں نہیں کہا جاسکتا۔یہاں زید اور بکر کا سوال نہیں۔سوال تو جماعت کا ہے کہ جماعت نے کس حد تک اپنی ذمہ داریوں کو سمجھا ہے اور اس کے لئے کس حد تک تیاری کی ہے۔فرض کرو کسی شخص کے سامنے کھانا پکانے کا سوال در پیش ہے۔اب اس کے لئے آٹے کی بھی ضرورت ہے۔اگر سالن پکانا چاہیں تو کسی سبزی یا دال کی بھی ضرورت ہے۔نمک اور مرچ کی بھی ضرورت ہے۔لکڑیوں کی بھی ضرورت ہے۔چولہے کی بھی ضرورت ہے۔ہنڈیا کی بھی ضرورت ہے۔توے کی بھی ضرورت ہے اور بھکنی کی بھی ضرورت ہے۔جب تک یہ تمام اشیاء مہیانہ ہوں کھانا تیار نہیں ہو سکتا۔اب ایک شخص ایسا ہے جس نے ان چیزوں میں سے کچھ بھی جمع نہیں کیا۔ایک اور شخص ہے جس کے پاس صرف جھکنی ہے۔نہ چولہا ہے نہ لکڑیاں ہیں اور نہ ہی باقی سامان ہے کہ وہ لکڑیوں کو جلا کر کھانا