خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 286 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 286

*1946 286 خطبات محمود باپ بھی خدا تعالیٰ کا بندہ ہے اور بیٹا بھی خدا تعالیٰ کا بندہ ہے۔لیکن باپ سست ہو گا تو بیٹا بھی ضرور سست ہو جائے گا۔یا مثلاً خد اتعالیٰ کے سامنے جس طرح ایک ماں شرعی امور کے متعلق جواب دہ ہے اسی طرح بیٹی خدا تعالیٰ کے سامنے جواب دہ ہے۔ماں بھی خدا تعالیٰ کی بندی ہے اور بیٹی بھی خدا تعالیٰ کی بندی ہے لیکن اگر ماں مست ہو گی تو بیٹی پر بھی اس کا ضرور اثر پڑے گا اور وہ بھی نماز روزہ میں سست ہو جائے گی۔پس انجمن کو اپنے کارکنوں کی اصلاح کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔اگر ان میں قومی روح نہیں ہو گی تو گو مومنوں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہو گا۔وہ کہیں گے انجمن جو چاہے کرے ہم خدا تعالیٰ کے سامنے ذمہ دار ہیں لیکن کمزور لوگ یہ ضرور کہیں گے کہ جب یہ لوگ جو اس کام پر خاص طور پر مقرر ہیں فلاں کام نہیں کرتے تو ہم کیوں کریں۔ان کا یہ فقرہ تو بے ایمانی کا ہو گا مگر یہ بے ایمانی ایسی ہو گی جو اپنے اندر وسعت رکھتی ہے۔پہلے ایک شخص بے ایمان ہو گا پھر دو شخص بے ایمان ہوں گے۔پھر دس اور ہیں بے ایمان ہوں گے۔پس صد را انجمن احمدیہ کو اپنے کارکنوں کی اصلاح کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔ایسے ہنگامی کاموں کے وقت دو ہی صورتیں ہو سکتی ہیں یا تو یہ صورت ہو سکتی ہے کہ انجمن بڑا وسیع عملہ رکھے اور سو ڈیڑھ سو کار کن صرف ہنگامی ضروریات کے لئے مہیا کرے۔اور اگر یہ نہیں ہو سکتا تو پھر دوسری صورت یہی ہو سکتی ہے کہ صدر انجمن احمد یہ ہر وقت یہ امر اپنے مد نظر رکھے کہ ایسے ہنگامی کاموں اور اہم قومی ضروریات کے لئے اگر آدھے یا دو تہائی آدمی بھی کسی وقت فارغ کرنے پڑیں تو بے شک فارغ کر دیئے جائیں اور جو لوگ باقی رہیں وہ دوسروں کا بوجھ اُٹھا لیں۔دنیا میں یہی ہوتا ہے۔ایک زمیندار گھر میں دو آدمی ہوتے ہیں تو ان میں سے ایک ہل چلاتا ہے اور دوسر ا جانوروں کے لئے چارہ وغیرہ کا انتظام کرتا ہے۔اگر کسی وقت چارہ کا انتظام کرنے والا بیمار ہو جاتا ہے تو دوسرا شخص ہل بھی چلاتا ہے اور چارے کا بھی انتظام کرتا ہے۔اسی طرح اگر دو ہالی ہوں اور ان میں سے ایک بیمار ہو جائے تو عارضی طور پر دوسرا شخص اپنے اوپر زائد بوجھ ڈال لیتا ہے۔اپناہل بھی چلاتا ہے اور دوسرے کی زمین میں بھی ہل چلاتا ہے۔اسی طرح ہسپتال میں بعض دفعہ ڈاکٹر بیمار ہو کر آٹھ دس دن کی رخصت پر چلا جاتا ہے تو کمپونڈر (Compounder) اس کی جگہ کام کرتے رہتے ہیں۔اور اگر کمپونڈر بیمار ہو جائے تو ڈاکٹر اس کا کام سنبھال لیتا ہے۔یہی