خطبات محمود (جلد 27) — Page 659
*1946 659 خطبات محمود بلکہ تھوڑے ہی دنوں کے بعد ہماری جماعت کے اندر ایسے آدمی پیدا ہوں گے جو تمہارے ناموں کی بقا کے لئے ان تھک کوشش کریں گے اور وہ گرید گرید کر لوگوں سے تمہارے حالات معلوم کیا کریں گے اور سینکڑوں بلکہ ہزاروں آدمی ایسے ہوں گے جو ان کتب کو خرید کر اپنے گھر میں رکھیں گے۔پھر اُن کی جگہ نئے آدمی پید اہوتے جائیں گے جو تمہارے حالات کی کتب خرید کر اپنے پاس رکھیں گے۔یہ سلسلہ قیامت تک چلتا چلا جائے گا اور یہ اس وقت تک بھی جاری رہے گا جبکہ تمہاری نسلیں مٹ چکی ہوں گی۔صحابہ ہی کو دیکھ لو۔انہوں نے دین کے جھنڈے گاڑنے کے لئے نہایت بے نظیر قربانیاں کیں۔ان کے بعد جوں جوں زمانہ گزرتا گیا تو جن لوگوں کے دلوں میں دین کی محبت اور دین کے لئے اخلاص تھا اُن کو صحابہ کی قربانیاں معلوم ہو ئیں تو اُن کے دلوں میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ وہ صحابہ کے حالات کو محفوظ کریں۔چنانچہ انہوں نے نہایت محنت اور جانفشانی کے ساتھ اس کام کو سر انجام دیا اور اس کام کے لئے اُن کو نہایت تندہی سے کام کرنا پڑا اور انہوں نے گرید گرید کر صحابہ کے حالات لوگوں سے دریافت کئے اور کئی قسم کے اخراجات برداشت کر کے انہوں نے صحابہ کی زندگیوں کے تمام پہلوؤں کے حالات قلمبند کئے۔چنانچہ صحابہ کے حالات پر آٹھ آٹھ اور نو نو جلدیں لکھی گئیں اور زر کثیر خرچ کر کے لوگ وہ کتابیں اپنی لائبریریوں میں رکھتے ہیں۔میری اپنی لائبریری میں بھی وہ کتابیں موجود ہیں۔حضرت خلیفہ اول کی لائبریری میں بھی وہ کتابیں موجود ہیں۔اسی طرح انجمن کی لائبریری میں بھی کئی ایسی کتابیں موجود ہوں گی۔وہ دن ہماری جماعت پر خدا کے فضل سے بہت جلد آنے والا ہے کہ جماعت میں ایسے مصنف پیدا ہو جائیں گے جو ہمارے زمانہ کے حالات لکھیں گے اور وہ اسی طرح گرید گرید کر ہمارے حالات کو دریافت کیا کریں گے جس طرح پہلے مصنفین نے صحابہ کے حالات دریافت کئے تھے۔اور وہ ہر طبقہ کے قربانی کرنے والے احمدیوں کے حالات لکھیں گے۔وہ ایک احمدی مزدور کے حالات بھی لکھیں گے ، وہ ایک احمدی لوہار کے حالات بھی قلمبند کریں گے اور وہ ایک احمدی ترکھان کے حالات بھی محفوظ کریں گے۔غرض وہ ایک ایک مخلص احمدی کے