خطبات محمود (جلد 27) — Page 660
*1946 660 خطبات محمود حالات تلاش کر کر کے بڑی بڑی ضخیم کتابیں لکھیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں اسلام کی خدمت کرنے والے صحابہ یا بعد میں ہمارے زمانہ والے تمام احمد یوں کے حالات کتابوں میں محفوظ کئے جائیں گے اور ان سب کے نام یقیناً قیامت تک محفوظ رہیں گے اور جب ان کی نسل ختم ہو چکی ہو گی، جب ان کا نسب نامہ ختم ہو چکا ہو گا اور جب ان کی اولادوں میں سے ان کا کوئی نام لیوا بھی باقی نہ ہو گا اُس وقت لوگ ان کے کتابوں میں لکھے ہوئے حالات کو پڑھیں گے اور ان کے ناموں کو نہایت عزت اور فخر کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔اور ٹھیک اسی طرح یاد کیا جائے گا جس طرح آج ہم صحابہ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ کے ناموں کو عزت اور فخر کے ساتھ یاد کرتے ہیں اور تمہاری آنے والی نسلیں جب تمہاری قربانیوں کے حالات پڑھیں گی تو ادب اور احترام کے ساتھ ان کے سر جھک جایا کریں گے۔پس میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ تمہارے لئے دین کے رستے میں قربانیاں کرنے کا یہی موقع ہے۔پس تم دین کی خدمات میں بیش از بیش ترقی کرو جو اگلے جہاں میں بھی تمہارے کام آئے گی اور اس جہاں میں تمہارا نام ابد آلاباد تک زندہ رکھنے کا موجب ہوں گی۔مگر جب تک تم صحیح طور پر صحابہ کے نقش قدم پر نہیں چلو گے ، دین کا کام تو ڑک نہیں سکے گا کیونکہ خدا تعالیٰ اس کام کو چلانے کا خود ذمہ دار ہے مگر تمہارا نام ضرور مٹ جائے گا۔پس پرانی فوج جو ایک عرصہ سے قربانیاں کرتی چلی آرہی ہے وہ اپنی قربانیوں کو اور بھی زیادہ بڑھانے کی کوشش کرے اور نئی فوج بھی جو دفتر دوم میں حصہ لے رہی ہے اور جس کے ابھی ریز رو فنڈ قائم کرنے والے دور میں سے سات سال باقی ہیں، اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی کوشش کرے۔اُن کے اندر اس بات کے لئے غیرت ہونی چاہئے کہ وہ اپنے زمانے کے اخراجات کو خود برداشت کریں اور وہ اس بوجھ کو کسی دوسرے وقت کے لوگوں پر نہ پڑنے دیں۔اس وقت جیسا کہ ان کے عمل سے ظاہر ہوتا ہے ان کی قربانیاں شاندار نہیں ہیں۔کیونکہ اول تو ان کے وعدے ہی بہت کم ہیں اور پھر ان کے چندوں کی ادائیگی ان کے وعدوں سے بھی بہت کم ہے۔اور یہ امر نہایت پریشانی کا موجب ہے۔پس آج سے ہر نوجوان جس کی عمر اٹھارہ سال سے اوپر ہے اس بات کا عہد کر لیوے