خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 526 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 526

*1946 526 خطبات محمود ہوں گے جو اعلیٰ درجہ کے عالم ہونے کے باوجود فرانسیسی میں بھی تقریر کر سکیں گے، جرمن میں بھی تقریر کر سکیں گے ، اٹالین میں بھی تقریر کر سکیں گے ، سپینش میں بھی تقریر کر سکیں گے۔ڈچ میں بھی تقریر کر سکیں گے۔ہر شخص حیرت سے انہیں دیکھے گا اور کہے گا مولوی اور فرانسیسی میں تقریر ، مولوی اور جرمن میں تقریر ، مولوی اور اٹالین میں تقریر، مولوی اور سپینش میں تقریر ، مولوی اور ڈچ میں تقریر ، مولوی اور دوسری زبانوں میں تقریر۔غرض ان کے لئے یہ ایک عجوبہ چیز ہو گی اور خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ عجوبہ ہر جگہ اثر کئے بغیر نہیں رہے گا۔کیونکہ ہمارے مولوی صرف مولوی نہیں ہوں گے بلکہ ناظم بھی ہوں گے اور ان کو ان باتوں کا بھی علم ہو گا جن کا ڈپٹی کمشنر اور کمشنر کو ہوتا ہے۔ابھی افریقہ کے حالات معلوم کرنے کے لئے جو کمیشن بھیجا گیا تھا ہلی واپس آیا تو اس کمیشن کے مسلمان ممبر صاحب خاص طور پر مجھ سے ملنے کے لئے آئے اور انہوں نے کہا کہ میں آپ سے اس لئے ملنے آیا ہوں کہ آپ کے مشرقی افریقہ کے مبلغ مولوی مبارک احمد صاحب سے ہمیں بہت مدد ملی ہے اور وہ سب معاملات کو نہایت اچھے طور پر جانتے ہیں۔وہ صرف مولوی ہی نہیں بلکہ تمام قسم کے معاملات کو سمجھتے اور بڑی عمدگی سے اپنے فرض کو سر انجام دیتے ہیں۔اس رنگ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری لیاقت کا معیار روز بروز بڑھتا چلا جائے گا اور ہمارے علماء پر انے علماء کی طرح کنویں کے مینڈک نہیں ہوں گے بلکہ وہ سمندر کے جہاز کی طرح ہوں گے جو دنیا کے ہر گوشہ میں جاتا اور مضبوطی کے ساتھ ہر طوفان کا مقابلہ کرتا ہے۔مگر یہ اُسی وقت ہو سکتا ہے جب زیادہ سے زیادہ تعلیم کا رواج ہماری جماعت میں ہو۔مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض لوگ جن کے بیٹے یہاں بی۔اے میں پڑھ سکتے تھے انہوں نے معمولی معمولی عذرات کی بناء پر ان کو باہر کے کالجوں میں داخل کرا دیا ہے بلکہ دو کے متعلق تو مجھے شبہ ہے کہ انہوں نے میرے ساتھ دھوکا کیا ہے۔انہوں نے پہلے اپنے کالج کے پرنسپل سے مجھے لکھوایا کہ یہاں کالج میں مسلمان لڑکوں کا ہونا نہایت ضروری ہے آپ اجازت دیں کہ ان لڑکوں کو یہاں داخل کر لیا جائے۔انہوں نے سمجھا کہ میں اِس طرح سے اجازت دے دوں گا اور وہ بعد میں بڑے دعویٰ سے کہہ سکیں گے کہ ہمارا تو یہی ارادہ تھا کہ ہم اپنے لڑکوں کو قادیان میں داخل کرائیں مگر آپ کے