خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 473 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 473

*1946 473 خطبات محمود سمجھ کر ایمان لائے تھے اور انہوں نے ان حالات کا مشاہدہ کر لیا تھا کہ خواہ ہمیں جان ہی کیوں نہ قربان کرنی پڑے ہم اسلام کو کسی صورت میں چھوڑنے کے لئے تیار نہیں اور اُس سے ایک قدم پیچھے ہٹنا ہمارے لئے ہلاکت کا موجب ہے۔مثل مشہور ہے جب اُکھلی میں سر دیا تو پھر موسلوں سے کیا ڈر۔جب انسان اُکھلی میں سر دے دے تو پھر ڈنڈوں کی کٹائی سے کیا ڈرنا ہے۔نبیوں کی جماعتوں کی یہ شان نہیں کہ وہ ماروں سے ڈریں اور چوٹوں سے ڈریں۔اُکھلی تو بنائی ہی اس لئے جاتی ہے کہ اس میں کسی چیز کو رکھ کر چوٹیں لگائی جائیں۔اور انبیاء کی جماعتوں کے قیام کی غرض یہی ہے کہ وہ اپنی قربانیوں سے دنیا کی حالت کو بدل دیں۔انبیاء کی جماعتوں سے قربانی کا مطالبہ کوئی ایسا مطالبہ نہیں جو اتفاقی ہو۔بلکہ ہر نبی کی جماعت کو اللہ تعالیٰ کا یہی حکم ہے کہ وہ اس کی راہ میں قربانی کرتے ہوئے دنیا کے قلوب کو فتح کرے اور کسی نبی کی جماعت اس کے سوا کامیاب نہیں ہو سکتی۔پس ہماری جماعت کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے اور اپنی حالت کو بدلنے کی کوشش کرے۔ہماری جماعت میں سے کسی ایک فرد کا بھی وقت ضائع نہیں ہونا چاہئے۔ہر احمدی کو یہ کوشش کرنی چاہئے کہ اُس کا وقت گپیں مارنے اور لغو باتیں کرنے سے ضائع نہ ہو۔ہماری باتیں دین کے متعلق ہونی چاہئیں اور ہمارے اوقات دین کی تبلیغ اور تعلیم و تربیت کے لئے خرچ ہونے چاہئیں۔اگر ہم آج سے یہ کوشش شروع کر دیں تو آہستہ آہستہ وہ وقت ہمارے قریب آجائے گا جبکہ خالص دینی باتیں اور خالص دینی مقاصد ہماری مجالس پر حاوی ہو جائیں گے۔ہر احمدی کو سنجیدگی سے اپنے فرائض پر غور کرنا چاہئے۔جو شخص سنجیدگی سے غور کرے گا اور احمدیت کے مقاصد کو پورا کرنے کی کوشش کرے گا اس کے دماغ میں ایک نور پیدا ہو گا اور اس کی فکر زیادہ روشن ہو جائے گی۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے دماغ تو ایک جیسے ہی عطا کئے جاتے ہیں لیکن ان سے صحیح طور پر کام لینے کی وجہ سے کچھ لوگ مفکر اور مد بر ہو جاتے ہیں اور بہت بار یک مسائل حل کر لیتے ہیں اور کچھ لوگ اپنے دماغوں سے صحیح طور پر کام نہ لینے کی وجہ سے بلید 3 اور کند ذہن بن جاتے ہیں اور ان کے دماغوں میں اعلیٰ قسم کا نور پیدا نہیں ہوتا۔لیکن جو لوگ سوچنے کے عادی ہوتے ہیں وہ ہر کام کو خوش اسلوبی سے سر انجام دیتے ہیں اور