خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 426 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 426

*1946 426 خطبات محمود رکاوٹیں پیدا ہوں گی۔دوسری قوموں کی نظر میں اسلام ذلیل ہو جائے گا۔پس اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہئے کہ اے خدا! تو یہ نہ دیکھ کہ یہ مسلمان کیسے ہیں بلکہ تو یہ دیکھ کہ مسلمانوں کے گرنے کا نتیجہ کیا ہو گا۔اس طور پر اللہ تعالیٰ کی غیرت کو اکسانا چاہئے اور متواتر دعائیں کرنی چاہئیں اور ان حالات کی تفصیلات کو مد نظر رکھ کر دعائیں کرنی چاہئیں تاکہ دل میں جوش پیدا ہو اور اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہو اور مسلمانوں سے یہ مصائب کے دن دور ہو جائیں۔“ (الفضل 10 ستمبر 1946ء) 1 سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 272 273 مطبوعہ مصر 1936ء 2 كنز العمال جلد 13 صفحہ 37 مطبوعہ حلب میں غزوہ تبوک کا ذکر ہے۔3: ابوداؤد کتاب الصلوة باب مَتَّى يُؤْمَرُ الْغُلَامُ بِالصَّلُوةِ 4: الماعون: 5 --------------------------------__-_-_-_-_-_-_-_-_-_-_-