خطبات محمود (جلد 27) — Page 424
*1946 424 خطبات محمود اگر وہ کوئی چیز لینے جائے گا تو ہو سکتا ہے کہ اس کے آنے جانے کی حرکت سے یا اتنے وقت میں وہ سانپ کاٹ کھائے۔اُس کے لئے سوائے اس کے کوئی چارہ نہیں کہ وہ اپنا بُوٹ اتار کر زور سے باپ کے سر پر مارے۔اگر نہیں مارے گا تو گنہگار ہو گا۔دیکھو! وہی چیز جو بدی تھی نیکی بن گئی اور جو عام حالات میں گناہ کبیرہ تھا وہ ان خاص حالات میں نیکی بن گیا۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں کسی ایک جگہ بھی مومنوں کے متعلق یہ نہیں فرمایا کہ وہ نیک عمل کرتے ہیں بلکہ ہر جگہ وَعَمِلُوا الصلحتِ آتا ہے کہ وہ عمل صالح بجالاتے ہیں۔اور صالح کے معنے عربی زبان میں مناسب موقع اعمال بجالانے کے ہیں۔اللہ تعالیٰ انسان سے یہ مطالبہ نہیں کرتا کہ انسان اندھا دھند بغیر موقع شناسی کے نماز، روزہ اور حج یا دوسرے احکامِ شریعت کو بجالا تا چلا جائے۔بلکہ اللہ تعالیٰ نے ان عبادتوں کے ساتھ یہ بھی قید لگادی ہے کہ وہ موقع اور محل کے مطابق ہوں۔جن اعمال کے ساتھ موقع اور محل کو ملحوظ نہیں رکھا جائے گا۔وہ نیکی کی بجائے بدی بن جائیں گے۔روزہ ایک بہت بڑی نیکی ہے لیکن رسول کریم ملی لیلی یکم فرماتے ہیں جو شخص عید کے دن روزہ رکھتا ہے وہ شیطان ہے۔اسی طرح آپ نے نماز کے متعلق فرمایا کہ جو شخص سورج کے چڑھنے کے وقت یا جب سورج نِصْفُ النَّهَارِ پر ہو یا سورج کے غروب ہونے کے وقت نماز پڑھتا ہے وہ گنہگار ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے فَوَيْلٌ لِلْمُصَدِّينَ 4 کہ نماز پڑھنے والے کے لئے لعنت اور عذاب ہے۔حالانکہ نماز ایک بہت بڑی نیکی ہے۔اس کی وجہ کیا ہے کہ وہ ایسے لوگوں کے لئے بدی بن گئی؟ اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ مناسب موقع نہیں۔کیونکہ آگے بیان فرمایا ہے کہ یہ لوگ صرف ریاء اور دکھاوے کے لئے نماز پڑھتے ہیں۔پس ہر فعل کے متعلق یہ دیکھنا چاہئے کہ موقع اور محل کے لحاظ سے درست ہے یا نہیں۔آجکل تمام عبادات میں سے ضروری عبادت دعا ہے۔آجکل جس قسم کے حالات میں سے مسلمان گزر رہے ہیں وہ نہایت ہی تاریک ہیں۔ہندوستان، فلسطین، مصر، انڈو نیشیا اِن سب جگہوں میں مسلمانوں کی ہستی نہایت ہی خطرہ میں ہے۔ہندوستان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔ایران میں روسی حکومت اپنا اثر و نفوذ پیدا کر رہی ہے اس لئے ایرانی حکومت کو نہایت خطرناک حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انڈو نیشیا میں ڈچ حکومت مسلمانوں کو