خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 337 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 337

*1946 337 خطبات محمود تیز نہ ہو تا تو وہ اس بات کے نہ ہونے سے جو نقائص پیدا ہوتے انہیں محسوس نہ کرتا اور ہر وقت کے دکھ میں نہ پڑتا۔پس احساسات اور ذہن کی ترقی کے ساتھ باہمی تعاون کی روح نہایت ضروری ہے۔جس قوم میں ذہنی ترقی بھی ہو اور باہمی تعاون بھی ہو کوئی قوم اُس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ہمارے سپر دجو کام کیا گیا ہے وہ ملی اور قومی کام ہے اور اسے قومی طور پر ہی سر انجام دیا جا سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہماری ترقی کی بنیاد باہمی تعاون پر رکھی ہے اس لئے ہمیں قومی ذہنیت پیدا کرنی چاہئے۔اگر ہمارے افراد میں ملی جذبہ نہیں تو وہ جتنا ترقی کریں گے اتنا ہی جماعت کے لئے فتنہ کا موجب بنیں گے۔لیکن اگر ہماری جماعت کے افراد ایک طرف تو فردی ترقیات کی طرف قدم اٹھائیں اور دوسری طرف ملی جذبہ ہر وقت ان کے پیش نظر رہے تو پھر سونے پر سہاگہ اور موتیوں میں دھاگہ والی بات ہو گی۔اور جتنی ترقی جماعت کرے گی اُتنی ہی وہ افراد کی ترقی کا موجب بنے گی۔اور جتنی ترقی افراد کریں گے اُتنے ہی وہ جماعتی ترقی کا موجب ہوں گے اور اللہ تعالیٰ کے تمام فضل ہم پر نازل ہوں گے۔“ (الفضل 13 جولائی 1946ء) 1: سینڈو: Sandow: (1867ء تا1925ء) جرمنی کے علاقہ Konigsberg میں پید اہونے والا مشہور ریسلر اور باڈی بلڈر۔اس کا پورا نام یوگین سینڈو تھا۔اس نے ساری دنیا میں ہیلتھ کے حوالے سے بہت جدت پیدا کی اور فزیکل کلچر کو بہت فروغ دیا، برطانیہ میں اس حوالے سے ایک سکول بھی قائم کیا۔(Everyman's Encyclopedia - Vol 10 - page 593 2: مسلول: سل کی بیماری والا (1978ء JM Dent & Sons Ltd