خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 115 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 115

$1945 115 خطبات محمود کو درست رکھیں، اور وہ آگے اپنی اولادوں کے اخلاق کو درست کرتے چلے جائیں۔یہاں تک کہ یہ اخلاق رواج پا جائیں۔اور جب احمدیت کا غلبہ ہو اور دنیا کی اصلاح کا کام احمدیت کے سپرد ہو تو احمدیت دنیا کے اخلاق درست کر دے۔اور دنیا تسلیم کر لے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پھر شیطان کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے۔اس کام کے لئے اگر ہماری راتوں کی نیندیں حرام ہو جائیں، ہمارے دنوں کا آرام اُڑ جائے اور ہمارے دلوں کا چین اور سکینت کھویا جائے تو یہ کوئی بڑی تکلیف نہیں بلکہ عین حق ہو گا جو ہم نے ادا کیا۔اللہ تعالیٰ رحم فرمائے اور ان بلاؤں سے ہمیں اس سے زیادہ نجات دے جتنی کہ طاعون اور ہیضہ سے بچنے کی بندے تمنا رکھتے ہیں۔امین“ الفضل مورخہ 22 فروری 1945ء) 1 وَمِنْ أَهْلِ الْكِتَب مَنْ إِنْ تَأْمَنُهُ بِقِنْطَارٍ يُؤَدة إِلَيْكَ وَمِنْهُمْ مَنْ إِنْ تَأْمَنُهُ بِدِينَارٍ لا يُؤَدة إِلَيْكَ إِلَّا مَا دُمْتَ عَلَيْهِ قَابِما (آل عمران (76) :2 بخاری کتاب الایمان باب علامات المنافق 3: النساء: 146 4 بخاری كتاب التفسير تفسير سورة الشعراء باب وَ انْذِرُ (الخ) 5 بخاری کتاب بدء الوحى باب كيف كان بدء الوحى الى رسول الله الله (الخ) 6: در ثمین فارسی صفحہ 112 شائع کردہ سید عبد الحی شاہ صاحب 7: کرچیں: ایک قسم کی لمبی تلوار الوصیت روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 319(مفہوماً) و لا تقبلُوا لَهُمْ شَهَادَةً اَبَدًا (النور: 5) 10 : آبله: نادان۔بیوقوف