خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 76 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 76

$1945 76 خطبات محمود یہ تجویز کی تھی کہ جن لوگوں نے دس سال حصہ لیا ہے وہ اپنی قربانی کو اور نو سال تک جاری رکھیں اور کم سے کم نویں سال کے برابر حصہ لیں۔اس طرح اس قدر رقم کا پورا کرنا ممکن ہو جاتا تھا۔اس کے علاوہ اسی خیال سے کہ اس کام نے ہمیشہ جاری رہنا ہے میں نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ ایک اور جماعت پانچ ہزاری فوج کی تیار کی جائے جو آئندہ انیس سال تک اپنی ایک ماہ کی آمد ہر سال دیا کرے تاکہ نو سال کے بعد جب پہلی پانچ ہزاری فوج اپنے کام سے فارغ ہو تو یہ دوسری پانچ ہزاری فوج بوجھ اٹھالے اور اسی طرح ہر دس سال بعد ایک نئی پانچ ہزاری فوج۔اور اگر خدا تعالیٰ چاہے تو ائندہ دس ہزاری اور پھر اس سے بڑی فوج تیار ہوتی چلی جائے۔کیونکہ آخر اس انیس سال کے عرصہ میں بعض بچے جوان ہو چکے ہوں گے اور بعض نئے احمدی بھی ہوں گے۔تو جب پہلے دور کے لوگ اپنے انیس سال پورے کریں گے تو ان کے بعد نئے احمدی ہونے والے اور نئے پیدا ہونے والے ان کے قائم مقام پیدا ہو چکے ہوچکے ہوں گے اور اس طرح ہمیشہ ہمیش تک یہ سلسلہ چلتا چلا جائے گا۔جو لڑکا اس دور کے پہلے سال میں پیدا ہو گا انیس سال کے بعد وہ جوان ہو کر بر سر روز گار ہو چکا ہو گا اور اس قابل ہو گا کہ دین کی خاطر قربانیوں میں حصہ لے سکے۔اور جو اس دور کے پہلے سال میں تین چار سال کا ہو گا انیس سال کے بعد وہ بائیس تئیس سال کا ہو چکا ہو گا۔گویا انیس سال کا دور ہونے کے لحاظ سے نئی پود تیار کرنے کا ایسا سلسلہ جاری ہو جاتا ہے جو قیامت تک اپنی قربانی کو جاری رکھے۔انیس سال کے بعد پہلے لوگوں پر سے یہ بوجھ اُتر چکا ہو گا۔اور ان کے بعد ایک نئی پود اس بوجھ کو اٹھانے کے لئے تیار ہو گی جنہوں نے پہلے سالوں میں حصہ نہیں لیا ہو گا۔یاجو نئے احمدی ہوں گے یا جو بچے تھے اور انیس سال کے بعد جو ان ہو کر بر سر روز گار ہو چکے ہوں گے اب ان کا فرض ہو گا کہ وہ اپنے باپ دادوں اور بھائیوں کی قربانی کا بوجھ اپنے ذمہ اٹھائیں۔اور جب ان لوگوں کے بھی انیس سال ختم ہوں گے تو پھر اور نئی پود تیار ہو چکی ہو گی جو ان کا بوجھ اٹھائے گی۔اور اس طرح جماعت کی قربانی کا سلسلہ ہمیشہ ہمیش کے لئے جاری رہے گا۔غرض انیس سال کا عرصہ اتنا کافی عرصہ ہے کہ اس کے بعد نئی نسل آجاتی ہے اور پھر بڑی تعداد ان لوگوں کی بھی آجاتی ہے جو ہزاروں کی تعداد میں نئے احمدی ہوتے ہیں۔ان کا بھی فرض ہو گا کہ اس