خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 420 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 420

+1945 420 خطبات محمود بڑا مالدار آدمی ہے تمہیں اُس نے اپنے ساتھ کیوں شریک نہیں کیا ؟ کہنے لگا حکیم صاحب !جب میں جو ان ہو ا تو میرے والد نے مجھے کہا دیکھو بیٹا میں غریب کنگال تھا میں نے کمانا شروع کیا اور اب میرے پاس لاکھوں روپیہ ہے۔میں چاہتا ہوں کہ تم بھی اسی طرح کماؤ تا تمہیں مال کی قدر معلوم ہو۔ایسا نہ ہو کہ تم میرے مرنے کے بعد روپیہ برباد کر دو اور میری محنت ضائع ہو جائے۔میں نے چند پیسوں سے تجارت شروع کی تھی مگر اب تمہارا باپ بہت امیر ہے۔اسلئے میں تجارت کے لئے تمہیں چند روپے دے دیتا ہوں اس سے تم تجارت شروع کرو اور ترقی کرو۔اب دیکھو وہ نوجوان اس بات پر ناراض نہیں تھا کہ اُسے کیوں الگ کر دیا گیا ہے۔کیونکہ وہ جانتا تھا کہ مجھے میرے والد نے اس لئے علیحدہ کیا ہے تا میرے اخلاق درست ہو جائیں۔قادیان میں ایسے تاجر ہیں جنہوں نے ہمیں بعض ضروریات کے مواقع پر سینکڑوں روپیه چندہ دیا۔لیکن ہماری آنکھوں دیکھی بات ہے کہ ان میں سے کسی نے چار آنے سے، کسی نے روپے سے تجارت شروع کی تھی۔حکیم عبد الرحمن صاحب کاغانی کا ایک لطیفہ مجھے یاد ہے۔اب تو وہ فوت ہو گئے ہیں۔ایک دفعہ حضرت خلیفہ اول نے چالیس یا پچاس روپے ان کے ہاتھ میں دیئے اور کہا یہ لے جاؤ اور کسی کا نام لے کر کہا اُس کو دے دو۔انہوں نے اپنے ہاتھ پھیلا کر آگے کئے اور روپے لے لئے۔اُس وقت اُن کے ہاتھ کانپ رہے تھے۔لیکن میں نے اس کا خیال نہیں کیا۔حضرت خلیفہ اول چونکہ تجربہ کار تھے اُس کے ہاتھ کو کانپتا دیکھ کر مجھے کہنے لگے میاں! اس کا ہاتھ دیکھو۔کیا اس کے ہاتھ کا نیا کرتے ہیں ؟ میں نے کہا نہیں۔کہنے لگے تو اب کیوں کانپ رہے ہیں؟ میں نے کہا مجھے تو معلوم نہیں۔فرمانے لگے یہ ہمارے مسلمانوں کی بد بختی کی علامت ہے۔کسی ہندو کے ہاتھ میں دس ہزار روپیہ دے دو تو وہ بڑے آرام سے اپنے نیفے میں روپیہ ڈال کر چلا جائے گا۔لیکن یہ ڈر رہا ہے اور اس کے ہاتھ اس لئے کانپ رہے ہیں کہ اگر روپیہ گر کر ضائع ہو گیا تو کہاں سے ادا کروں گا۔مگر وہ ہمت والے آدمی تھے انہوں نے چند پیسوں سے تجارت شروع کی۔اور ان کی تجارت اتنی بڑھی کہ ایک تحریک کے موقع پر انہوں نے ڈیڑھ سو سے زیادہ چندہ دیا۔جب انہوں نے یہ چندہ دیا تو مجھے وہ بات یاد آگئی۔میں نے کہا دیکھو! چالیس روپے حضرت خلیفہ اول کے ہاتھ سے لے کر اس شخص کے ہاتھ