خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 418 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 418

خطبات محمود 418 $1945 معلوم ہوتا ہے۔ابھی ایک عیسائی مدر اس سے مسلمان ہو کر آیا ہے اُسے اتفاقاً ایک دوست مل گئے اور اُس کے ذریعہ اس کو احمدیت کا پتہ لگا۔احمدی ہونے کے بعد اس نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں ہزار ہا عیسائی ہیں اور وہ اس بات کے متلاشی ہیں کہ ان کو سچا مذ ہب ملے۔آپ وہاں اپنا مبلغ بھیجیں۔مگر سوال یہ ہے کہ ہم کہاں کہاں مبلغ بھیجیں۔بعض دفعہ بعض جماعتیں مجھے لکھتی ہیں کہ ہم نے ناظر صاحب دعوۃ و تبلیغ کو لکھا تھا کہ مبلغ بھیجیں لیکن انہوں نے اس کی پروا نہیں کی۔میں اُن کو یہی جواب دیا کرتا ہوں کہ ہماری جماعت کے چالیس مبلغ ہیں اور آٹھ سو ہماری منظم جماعتیں ہیں۔جن میں سے بعض جماعتوں میں ہیں ہیں، تیس تیس گاؤں شامل ہیں۔اسکے علاوہ وہ افراد جو مختلف جگہوں پر پھیلے ہوئے ہیں اگر اُن کو بھی ملالیا جائے تو پانچ سات ہزار جگہیں ایسی ہیں جہاں جماعت پھیلی ہوئی ہے۔اب بتاؤ ہم چالیس مبلغ کہاں کہاں بھجوائیں۔ایسے حالات میں سوائے اِس کے کوئی چارہ نہیں کہ اگر آپ کے اندر دین حاصل کرنے کی خواہش ہے تو اپنی جماعت کے نوجوانوں کو قادیان بھجوائیں۔ہم انہیں قرآن کریم اور حدیث وغیرہ پڑھا دیں گے اور سلسلہ کے ضروری مسائل سے اُن کو واقف کر دیں گے تاکہ واپس جا کر وہ اپنے علاقوں میں تبلیغ کا کام کر سکیں۔لیکن اگر ایسا بھی ہو جائے تو صرف پانچ چھ ہزار گاؤں ایسے ہوں گے جہاں ہماری تبلیغ پہنچ سکے گی۔حالانکہ ہندوستان میں آٹھ لاکھ گاؤں ہیں۔اگر پانچ چھ ہزار آدمیوں کو قرآن شریف پڑھا بھی دیا تو اس سے صرف پانچ چھ ہزار گاؤں میں تبلیغ ہو گی۔گویا سو میں سے صرف ایک جگہ ایسی ہو گی جہاں تبلیغ پہنچے گی۔لیکن اگر چار پانچ ہزار آدمی ایسے نکل آئیں جو چار پانچ ہزار جگہوں پر جا کر بیٹھ جائیں اور تجارت کریں تو چونکہ آٹھ دس گاؤں کو ایک آدمی سنبھال سکتا ہے اگر چار پانچ ہزار گاؤں یا قصبوں میں اتنے آدمی بیٹھ جائیں تو چالیس پچاس ہزار گاؤں تک ہم اپنی تبلیغ کو وسیع کر سکتے ہیں۔اگر ہماری جماعت کے نوجوان اس طرف توجہ کریں تو میں سمجھتا ہوں پچیس ہزار شہروں اور قصبات میں ہیں پچیس ہزار تاجروں کا بٹھلا دینا کوئی مشکل بات نہیں۔بیس پچیس ہزار جگہوں پر بیس پچیس ہزار تاجروں کے بیٹھ جانے کے معنے یہ ہوں گے کہ قریباً سارے ہندوستان میں ہم اپنی تبلیغ کو پھیلا سکیں گے۔کیونکہ ہر آدمی آٹھ دس میل کے علاقہ تک اپنی