خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 384 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 384

+1945 384 (32) خطبات محمود جماعت کے مخلصین ہوشیار ہو جائیں (فرمودہ28 ستمبر 1945ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ” مجھے دو تین دن سے کانوں اور دانتوں کے درد کی شکایت ہے جو شاید گزشتہ دو دنوں میں بارش رہنے کی وجہ سے یا نمی کی وجہ سے اور پھر اس کے بعد سفر کی وجہ سے زیادہ ہو گئی ہے۔اور رات کا اکثر حصہ میں سو نہیں سکا۔اب بھی گلے کی وجہ سے میں بولنے سے معذور ہوں لیکن بہت سی باتیں میرے دل میں ہیں جو میں آہستہ آہستہ جماعت سے کہنا چاہتا ہوں۔میرا ارادہ تو یہ تھا کہ میں قادیان پہنچنے کے بعد پہلے جمعہ سے ہی ترتیب وار ان باتوں کو بیان کرنا شروع کر دوں لیکن کان کے درد کی وجہ سے جو اس وقت آہستہ بولنے کے باوجود تکلیف دے رہا ہے میں صرف اس امر کی طرف جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ آئندہ آنے والے حالات کے مطابق قربانیوں کے لئے اپنے آپ کو تیار کرے۔میں نے متعدد بار توجہ دلائی ہے کہ اگر نبی کے زمانہ میں لوگ خصوصیت سے عزتیں اور رتبے حاصل کرتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ان کو دوسرے لوگوں سے زیادہ قربانیاں کرنے کا موقع ملتا ہے۔ورنہ خد اتعالیٰ لحاظ دار نہیں۔ابو بکر کو اللہ تعالیٰ نے محض اس لئے ابو بکر نہیں بنایا تھا کہ وہ اتفاقی طور پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں پیدا ہو گئے تھے۔عمرؓ کو اللہ تعالیٰ نے اِس لئے عمر کا درجہ عطا نہیں کیا تھا کہ وہ اتفاقی طور پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں پیدا ہو گئے تھے۔عثمان اور علی کو محض اس لئے خدا تعالیٰ نے عثمان اور علی کا جو مر تبہ ہے وہ