خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 186 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 186

خطبات محمود مفتوح و 186 $1945 انہی دنوں میں میرا ایک رؤیا اور رنگ میں بھی پورا ہوا ہے۔اس کا بھی اظہار کر دینا چاہتا ہوں۔جس وقت امریکہ میں مسٹر روز ویلٹ کا انتخاب ہو رہا تھا میں نے خواب میں دیکھا کہ الیکشن ہو رہا ہے اور مسٹر روز ویلٹ کے ساتھ ایک اور شخص کا نام لیا جا رہا ہے۔او رجب ووٹ گئے گئے تو پہلے تو مسٹر روز ویلٹ کے ووٹ زیادہ ہوتے گئے لیکن آخر میں جاکر دوسرے شخص کے ووٹ بڑھ گئے۔میں نے اس کی تعبیر یہ بتائی تھی کہ چونکہ میں ان دنوں یہ دعا کر رہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ امریکہ اور انگلستان کے لوگوں کی توجہات اس طرف پھیر دے کہ وہ اپنے دشمنوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک نہ کریں کیونکہ آئندہ دنیا کا امن اسی بات پر مبنی ہے کہ قوموں میں صلح اور امن قائم رکھا جائے اور کسی قوم کو سختی سے دبایا نہ جائے۔اس لئے اس خواب کی تعبیر غالباً یہ نہیں کہ مسٹر ڈیوی جیت جائیں بلکہ یہ ہے کہ ان کی پارٹی کی تجویز کہ جر منی پر زیادہ سختی نہ کی جائے آخر کامیاب ہو جائے گی۔چنانچہ ایسے حالات بھی پید اہو رہے ہیں اور ایسی رو چل رہی ہے کہ مختلف ملکوں کے مختلف افراد اس کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔لیکن یہ رویا اِس رنگ میں بھی پورا ہوا کہ مسٹر روز ویلٹ بر سر اقتدار آنے کے بعد جنوری 1945ء میں اپنے نئے عہدہ پر بیٹھے اور اپریل 1945ء کے شروع میں فوت ہو گئے۔اور خدا تعالیٰ نے اس رویا کو اس رنگ میں بھی پورا کر دیا کہ دوسرا شخص اُن کی جگہ پریذیڈنٹ بن گیا۔گو وہ مسٹر ٹرومین ہیں مسٹر ڈیوی نہیں۔عجیب بات ہے میں لاہور میں تھا جب یہ خبر آئی۔شیخ بشیر احمد صاحب نے مجھے یہ خبر سنائی تھی۔نماز کے بعد اس کے متعلق باتیں شروع ہوئیں تو ایک نوجوان جو واقف زندگی ہیں اور فورمین کرسچن کالج میں پڑھتے ہیں انہوں نے ذکر کیا کہ میں نے یہ ڈائری جس میں آپ کا یہ رویا شائع ہوا بعض لڑکوں کو پڑھنے کے لئے دی تھی اور جب مسٹر روز ویلٹ پریذیڈنٹ ہو گئے تو انہوں نے کہا کہ یہ خواب تو غلط نکلا۔میں نے کہا ساتھ ہی اس کی تعبیر بھی بتائی ہوئی ہے اس کی طرف کیوں توجہ نہیں کرتے صرف ظاہر کی طرف کیوں جاتے ہو۔خواب بین نے بتایا ہے کہ دعاوہ ایک اور امر کے لئے کر رہا تھا اُس کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے ظاہر کی طرف اشارہ معلوم * ہوتا۔اس پر اُن میں سے ایک نوجوان نے کہا میں یہ نہیں مانتا۔اب اگر