خطبات محمود (جلد 26) — Page 304
خطبات محمود 304 $1945 آئے ہوئے شخص ! وہ خبر ڈلہوزی میں ہی پوری ہو گی جو ڈلہوزی میں دی گئی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ ایک بادشاہ نے ایک قاضی کو معزولی کا حکم بھجوایا۔اس میں لکھا یا قاضِي الْقَةِ عَزَلْتُكَ فَقُمْ۔اے قم کے قاضی ! میں نے تجھے معزول کر دیا ہے اب اُٹھ اور اپنے گھر جا۔اُس نے پڑھا تو ماتھے پر ہاتھ مار کر کہا مجھے تو اس قافیہ نے ڈبویا۔کسی نے پوچھا کہ اس کا کیا مطلب ہے اُس نے کہا کہ بادشاہ یہاں سے گزرا اُس کو معلوم ہوا یہ قم قصبہ ہے اور یہاں کوئی قاضی بھی ہے۔تو بادشاہ کو خیال آیا کہ لطیفہ بنانا چاہیے اور بادشاہ کو یہ قافیہ پسند آیا۔اس لئے اُس نے میری معزولی کا حکم دے دیا۔تو قوافی بھی اپنے اندر دلکشی اور دلچسپی رکھتے ہیں۔بعض دفعہ جب اللہ تعالی آئندہ کی خبریں دیتا ہے تو ان میں اس قسم کا تلازمہ رکھ دیتا ہے۔کبھی وزن کے ذریعہ اور کبھی شعر کے ذریعہ اور بعض دفعہ خاص حالات میں ہونے والے واقعات کو اسی قسم کے مناسب حالات میں بیان کر دیتا ہے۔جیسے ترازو کے دو پلڑے ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے مجھے خبر دی بھی ڈلہوزی میں اور پوری ہوئی بھی ڈلہوزی میں۔یہ تلازمہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے اس خبر میں رکھا تھا۔چونکہ خبروں میں بعض دفعہ اوقات کی تعیین نہیں ہوتی اس لئے ڈلہوزی میں خبر دینے سے اس طرف اشارہ کر دیا کہ اس خبر کو پورا ہونے میں لمباوقت مقدر نہیں بلکہ یہ خبر قریب میں ہی پوری ہونے والی ہے۔اس کے بعد کی خبروں سے معلوم ہوتا ہے کہ خود انگلستان کے نزدیک بھی لیبر پارٹی کی یہ کامیابی غیر معمولی ہے۔ایک کنزرویٹو پارٹی کے اخبار نے لکھا ہے کہ یہ نتیجہ انتخاب زلزلہ پیدا کر دینے والا ہے (میری خواب کے الفاظ کو یاد کرو) ٹائمز آف لنڈن نے لکھا ہے کہ انگلستان کی ساری تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی کہ اس وقت کہ انگلستان ایک لیڈر کی فتوحات اور کارناموں سے گونج رہا ہو اس نے اُس لیڈر کو کام سے ہٹا دیا ہو۔اسی طرح بعد کی خبروں سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مسٹر ایٹلی 2 نئے وزیر اعظم نے مسٹر ماریسن کو نائب وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔بلکہ تازہ اطلاع ریڈیو کی تو یہاں تک ہے کہ پارٹی کے اجلاس میں یہ تجویز پیش کی ہے کہ مسٹر ماریسن کو ہی پارٹی کالیڈر بنایا جائے۔جس کے یہ معنے ہیں کہ سیاسی طور پر لیبر پارٹی یہ فیصلہ کرے کہ وزیر اعظم بجائے مسٹر ایٹلی کے مسٹر ماریسن