خطبات محمود (جلد 26) — Page 300
+1945 300 (24) خطبات محمود جماعت احمدیہ کی فتح اور کامیابی کے لئے ایک نیا قدم اور نئی قربانیوں کا وقت (فرمودہ 27 جولائی 1945ء بمقام بیت الفضل ڈلہوزی) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی بعض باتیں اپنے اندر لطیفے کا رنگ رکھتی ہیں۔یعنی گو وہ واقعات کے لحاظ سے تو اہمیت نہیں رکھتیں لیکن ان میں ایک قافیے اور تلازمہ کارنگ پایا جاتا ہے۔جیسے قرآن مجید میں جہاں تک اس کے مضامین اور مطالب کا تعلق ہے اس میں کسی ردم (Rhythm) یا وزن کا پایا جانا ضروری نہیں۔جس سے ہمیں معلوم ہو کہ اس کی نثر اپنے اندر شاعرانہ رنگ رکھتی ہے۔لیکن اللہ تعالی نے قرآن مجید کو نہ صرف ان اندرونی حکمتوں سے پر کیا ہے جو انسان کی سمجھ اور عقل کو جلا بخشتی ہیں اور انسان کے فہم و فراست کو قوت دیتی ہیں بلکہ اس کے ساتھ ظاہر میں بھی ایک ایسا توازن قائم کیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مضامین آپس میں وابستہ اور ہم رشتہ ہیں اور اچھلتے کودتے آگے کی طرف چلے جاتے ہیں۔اسی طرح اللہ تعالیٰ کی دوسری باتوں میں بھی بسا اوقات ایک تلازمہ کا رنگ پایا جاتا ہے۔یوں معلوم ہو تا ہے کہ ایک چھوٹی سی چیز کو اللہ تعالیٰ نے انسانی دماغ کو راحت اور خوشی پہنچانے کے لئے دوسری چیز کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔گو اس جوڑ میں کوئی معنوی حکمت نظر نہیں آتی لیکن اس کے ساتھ ایک