خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 301 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 301

$1945 301 خطبات محمود قسم کی لذت اور راحت ضرور محسوس ہوتی ہے۔مجھے اللہ تعالیٰ نے کچھ عرصہ ہوا رویا میں بتایا کہ مسٹر ماریسن جو انگلستان کی لیبر پارٹی کے ممبر ہیں وہ کہتے ہیں کہ جیسا کام کرنے کی مجھے توفیق ملی ہے چالیس سال کے عرصہ میں ایسی توفیق کسی کو نہیں ملی۔اور گویا وہ ضلع کانگڑہ کے متعلق کہتے ہیں۔اور میں حیران ہو تا ہوں کہ انگلستان کے افسر کو کانگڑہ سے کیا تعلق۔پھر اس کی یہ تعبیر ذہن میں آئی کہ انگلستان میں بھی کانگڑہ کے ضلع کی قسم کے آتش فشانی مادے ظاہر ہونے والے ہیں یعنی عظیم الشان تغیرات ہونے والے ہیں۔یہ رؤیا مجھے ڈلہوزی کے پچھلے سفر میں دکھایا گیا۔اُس وقت ابھی پارلیمنٹ کے ٹوٹنے کا کوئی ذکر نہ تھا اور نہ ہی پارلیمنٹ کے ٹوٹنے کا کوئی امکان تھا۔چودھری ظفر اللہ خان صاحب اُس وقت انگلستان جارہے تھے۔میں نے یہ رویا لکھ کر ان کو بھجوادیا تاوہ لندن میں شمس صاحب کو اشاعت کے لئے دے دیں۔آگے شمس صاحب نے فورا ہی وہ رو یا 22 مئی کو مسٹر مارین تک پہنچا دیا۔مسٹر مارین لیبر پارٹی کے ممبر ہیں اور اگر انہیں کوئی خاص کام کرنے کا موقع مل سکتا ہے تو وہ لیبر پارٹی کے ذریعہ سے ہی مل سکتا ہے۔کیونکہ ڈیمو کریٹک ملکوں میں کوئی شخص اپنی ذات میں کوئی بڑا کام نہیں کر سکتا۔اس کو اپنی پارٹی کے ساتھ مل کر ہی پوزیشن حاصل ہوتی ہے اور وہ اپنی پارٹی کے ساتھ مل کر ہی کوئی بڑا کام کر سکتا ہے۔پس اس رویا میں یہ اشارہ تھا کہ قریب میں ہی مسٹر ماریسن کی پارٹی برسر اقتدار آنے والی ہے۔اس رؤیا کے بعد جب میں واپس قادیان گیا تو کچھ دنوں کے بعد یہ ہلچل مچ گئی کہ لیبر پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی (Conservative Party) میں شدید اختلاف پیدا ہو گیا ہے اور لیبر پارٹی یہ چاہتی ہے کہ دونوں پارٹیاں الگ الگ اور جد احد اکام کریں۔لیکن کنزرویٹو پارٹی (Conservative Party) اصرار کرتی ہے کہ ابھی کولیشن گورنمنٹ (۔Collision Govt) رہے تاوقتیکہ جاپان کی جنگ کا خاتمہ ہو جائے۔لیکن لیبر پارٹی نے اسے تسلیم نہ کیا اور آخر باوجو د لیبر پارٹی کے اس اصرار کے کہ ابھی کسی نئے انتخاب کی ضرورت نہیں مسٹر چرچل نے اس خیال کے ماتحت کہ اگر اس وقت میں نیا انتخاب کراؤں گا تو میں ضرور کامیاب ہو جاؤں گا، کیونکہ ابھی میری جنگی خدمات کا گہرا اثر لوگوں کے دل پر ہے اور جاپان کی جنگ جاری ہے۔اگر جاپان کی لڑائی کا خاتمہ