خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 271 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 271

$1945 271 خطبات محمود چھوٹے عیسی تھے۔جس طرح آدم کی نسل کے ہزاروں آدمی گو آدم سے چھوٹے ہیں مگر آدم کی الوہیت کو رڈ کر رہے ہیں۔مگر جس طرح آدم سے بڑے آدم بھی ان کی نسل سے پیدا ہوئے اسی طرح مسیح سے بڑے مسیح بھی پیدا ہونے والے تھے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو اس سے بہتر غلام احمد ہے 3 جسمانی لحاظ سے چونکہ مسیح کو تقدم حاصل ہے اس لئے اُن کی عزت اور ادب ضرور کیا جائے گا جیسا کہ لوگ باپ دادا کی عزت کرتے ہیں۔اگر ایک چرواہے کا بیٹا بادشاہ ہو جائے جیسے نادر خان ایرانی تھا اور اس کا باپ اُس کے سامنے آئے تو وہ ضرور اُس کی عزت کرے گا اور یہ عزت اور ادب بوجہ تقدیم زمانی کے ہو گا نہ اُس سے درجہ میں بڑا ہونے کے سبب سے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں میں مسیح کی بہت عزت کرتا ہوں کیونکہ خدا نے مجھے اُس کا نام دیا ہے۔4 غرض اِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللهِ كَمَثَلِ آدَمَ میں اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ عیسی کی مثال آدم کی طرح ہے۔آدم بے باپ تھا اور عیسی بھی بے باپ کے پیدا ہوا۔آدم کو بعض خصوصیات حاصل تھیں ایسے ہی عیسی کو بھی بعض خصوصیات حاصل تھیں۔لیکن آدم کی نسل کے تواتر نے اسے الوہیت کے مقام سے عبودیت کے مقام پر لا کھڑا کیا اور کوئی شخص بھی آدم کو خدا نہیں سمجھتا۔ایسے ہی اگر کوئی فرد ایسا ہو جو عیسویت میں عیسی کے ساتھ روحانی مشابہت رکھتا ہو بلکہ مقام کے لحاظ سے اُن سے بڑھ جائے تو پھر بھی نہیں کہہ سکتے کہ عیسی اپنے اندر منفردانہ حیثیت رکھتا ہے۔اور جب آدم کی طرح عیسی کے بعد آنے والے روحانی لحاظ سے اُس سے بڑھ جائیں تو پھر کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ عیسی خدا تھا۔اگر مسیح خدا کا بیٹا تھا تو اس سے بڑھ جانا کیونکر ممکن ہے۔خدا نے آدم کو مٹی کی حالت سے پیدا کیا۔پھر اسے بڑھایا اور کہا اب تم اپنے آپ کو بار بار ظاہر کرو تا خدا تعالیٰ کی صفات جو تمہارے ذریعہ اس دنیا میں ظاہر ہوئیں وہ ختم نہ ہو جائیں۔بلکہ وہ آئندہ زمانوں میں جاری رہیں اور بار بار ان کا ظہور ہو تا رہے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ نے مقام عیسویت کو پیدا کیا اور پھر اس کا بار بار مختلف وجودوں کے ذریعہ ظہور