خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 109 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 109

خطبات محمود 109 $1945 پس ہماری جماعت کا کوئی فرد ایسا نہیں ہونا چاہیے جو جھوٹی گواہی دے اور جماعت کا کوئی فرد ایسا نہیں ہونا چاہیے جس کے متعلق یہ کہا جائے کہ وہ بد دیانت ہے۔میں نے اس پر غور کیا ہے اور غور کرنے کے بعد میں نے قطعی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اگر یہ ثابت ہو گیا کہ جماعت میں کوئی بددیانت ہے تو ایسے شخص کو جماعت میں نہیں رہنے دیا جائے گا۔اور جس شخص کی بد دیانتی ثابت ہو جائے گی اسے جماعت سے خارج کر دیا جائے گا۔اور اگر آئندہ کے لئے توبہ کرنے کی وجہ سے اُسے معاف کیا جائے گا تو اُسے سلسلہ کے کسی کام کا موقع ہر گز نہیں دیا جائے گا۔اور جس طرح قرآن مجید نے فرمایا ہے کہ جھوٹا الزام لگانے والے کی گواہی نہ لی جائے 9 ایسے شخص کی گواہی قبول نہیں کی جائے گی اور سلسلہ اسے مجرم اور غدار تسلیم کرے گا۔ایسا ہو سکتا ہے کہ ہمارا رحم بعض دفعہ ایسے شخص کو پولیس کے حوالے نہ کرے اور اس کے متعلق انجمن میں ہی کارروائی کی جائے۔مگر ایک شخص کے ساتھ رحم کرنے کے یہ معنے نہیں کہ قوم کی گردن پر چھری پھیر دی جائے۔اگر اُس پر ہمارا رحم اُسے پولیس کے حوالہ نہ کرنے سے گریز کرے گا تو ہمارا قوم پر رحم اسے جماعت سے خارج کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔پس اگر کوئی شخص بد دیانتی کرے گا یا اس کا جھوٹ ثابت ہو جائے گا بچوں کی عقل چونکہ کم ہوتی ہے اس لئے ان کے بارہ میں یہ قاعدہ ہو گا کہ ان کا جو اہم جھوٹ پکڑا جائے۔اس دونوں قسم کے لوگوں کو جماعت سے خارج کر دیا جائے گا۔لیکن یہ ضروری ہو گا کہ اگر کوئی شخص کسی پر بد دیانتی یا جھوٹ کا الزام لگاتا ہے تو اُس کو اپنا یہ دعویٰ قضاء میں ثابت کرنا پڑے گا۔یہ نہیں کہ یونہی کسی کے متعلق کہہ دیا جائے کہ یہ بددیانت یا جھوٹا ہے بلکہ اس الزام کو ثابت کرنا ہو گا۔مثلاً ایک شخص زید کا ملازم ہے اور زید آکر کہتا ہے کہ میرا یہ ملازم بد دیانت ہے۔تو اس کو قضاء میں اس کا بد دیانت ہونا ثابت کرنا ہو گا۔یا ایک شخص آکر کسی کے متعلق کہتا ہے کہ اس نے فلاں جھوٹ بولا۔تو اس کو قضاء میں وہ جھوٹ ثابت کرنا ہو گا۔اور جب قضائی طور پر اُس کا بددیانت یا جھوٹا ہونا ثابت ہو جائے گا تو پھر سلسلہ اُس کو یہ سزا دے گا کہ اسے جماعت سے خارج کر دے گا۔اور اگر سزا کے بعد اسے معافی بھی دی جائے گی تو بعض شر طوں کے ساتھ دی جائے گی تاکہ ہر شخص کو معلوم ہو جائے کہ احمدی جھوٹ اور بد دیانتی کو