خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 97 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 97

+1945 97 خطبات محمود ساتھ بیٹھنے اور اس کے ساتھ کھانے پینے میں کراہت محسوس کریں گے۔حالانکہ اس سے پہلے اُسی منٹ میں ایک جھوٹ بولنے والے اور بد دیانتی کرنے والے انسان کے گلے میں باہیں ہے۔ڈالے اُس سے پیار اور محبت کا اظہار کر رہے ہوں گے۔حالانکہ قاتل تو صرف ظالم ہے مگر جھوٹا اور بد دیانت آدمی ظالم بھی ہے اور کمینہ بھی ہے۔اور پھر قتل ایسا جرم نہیں جو عام ہوتا ہے کیونکہ قتل میں آخر دوسرا انسان بھی تو اپنی حفاظت کرتا ہے سوائے اس کے کہ کوئی دھوکا سے قتل کر دے۔دھوکا کے ساتھ کسی کو قتل کر دینا بہت کم ہوتا ہے۔مثلاً زہر دے کر مار دینا یا حیلہ بہانہ سے قتل کر دینا۔اس قسم کے قتل کم ہوتے ہیں۔زیادہ تر اس قسم کے قتل ہوتے ہیں کہ دو آدمیوں میں لڑائی ہو گئی دونوں نے ایک دوسرے کو مارنے کے لئے لٹھ اٹھایا اور بسا اوقات دونوں کا منشاء نہیں ہو تا کہ دوسرے کو جان سے مار دیا جائے۔بلکہ اکثر دفعہ دیکھا گیا ہے کہ جب اس کے ہاتھ سے دوسر امارا جائے تو یہ خود گھبرا جاتا ہے مگر باوجود اس کے طبائع اس کو زیادہ برا محسوس کرتی ہیں۔حالانکہ نیت کے لحاظ سے بھی یہ صاف نیت تھا اس کا منشاء نہیں تھا کہ کسی کو قتل کر دے۔لڑائی ہوئی اور اتفاقی طور پر اس سے قتل ہو گیا۔مگر چونکہ اس کا لڑنا ثابت ہوتا ہے چونکہ اس کا لٹھ اٹھانا ثابت ہوتا ہے اور چونکہ اس کا مقابلہ کرنا اور مارنا ثابت ہوتا ہے اس لئے بنی نوع انسان یہ سمجھتے ہیں کہ اگر چہ اس نے دفاعی لڑائی لڑی لیکن یہ اس قتل کا ذمہ دار ہے۔اس لئے لوگ اس سے نفرت کرتے ہیں اور اس کے اس فعل کو بُرا مناتے ہیں۔اس سے بھاگتے ہیں اور اس کے ساتھ مجلس میں بیٹھنے سے گھبراتے ہیں۔سوائے ان چند لوگوں کے جو اسی ماحول میں پلتے ہیں یا خود قاتل ہوتے ہیں یا قاتل کے ساتھی ہوتے ہیں۔ان کو چھوڑ کر باقی عام لوگ قاتل سے گھبراتے ہیں۔ذرا مجلس میں کسی کے متعلق کہہ دو کہ یہ شخص قاتل ہے اُس نے بالا رادہ قتل کیا یا لڑائی لڑی اور اس لڑائی میں فلاں کو قتل کر دیا۔تو تمام انگلیاں اس کی طرف اٹھنی شروع ہو جائیں گی اور کانوں میں کھسر پھسر شروع ہو جائے گی کہ اس نے قتل کیا تھا۔اور ہر شخص اپنے آپ کو سمٹانے لگ جائے گا تاکہ وہ اس قاتل کے ساتھ چُھو کر گندہ نہ ہو جائے۔مگر اس سے زیادہ مجرم وہ ہے جو جھوٹا ہے۔اس سے زیادہ مجرم وہ ہے جو بد دیانت ہے جو اس کی مجلس میں بیٹھتا ہے۔اور یہ نہ صرف اس کی مجلس میں اس۔