خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 96 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 96

+1945 96 7 خطبات محمود کسی بد دیانت اور دروغ گو کو جماعت احمدیہ میں نہیں رہنے دیا جائے گا (فرموده 16 فروری 1945ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”مذہب صرف عقیدہ کا ہی نام نہیں عمل کا بھی نام ہے اور اعمال کچھ شخصی ہوتے ہیں اور کچھ قومی ہوتے ہیں۔یعنی کچھ اعمال ایسے ہوتے ہیں جن کا اثر افراد پر یا ان افراد کے اہل و عیال پر پڑتا ہے اور کچھ اعمال ایسے ہوتے ہیں کہ ان کا اثر جا کے قوم پر پڑتا ہے۔بعض جرائم ایسے ہیں کہ ان کو لوگوں نے ناواجب طور پر سب سے بڑا گناہ کہنا شروع کر دیا ہے۔ناواجب سے میری مراد یہ نہیں کہ وہ بڑے نہیں بلکہ میری مراد یہ ہے کہ وہ افعال سب سے بُرے نہیں۔اور ان کی برائی بعض لحاظ سے اتنی خطرناک نہیں ہوتی جتنی کہ بعض اور قسم کے افعال کی برائی خطر ناک ہوتی ہے۔مثلاً لوگوں میں قتل کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔اور جہاں تک قتل کی برائی کا سوال ہے یہ صحیح ہے کہ یہ بہت برا فعل ہے لیکن قتل کے مقابلہ میں جھوٹ اور بد دیانتی کو اہمیت نہیں دی جاتی۔حالانکہ جھوٹ اور بد دیانتی ایسے افعال ہیں جو قتل سے کم نہیں۔ہزاروں آدمی ایسے ہوں گے جو کہ ایک قاتل سزا یافتہ کے ساتھ جو اپنی سزا بھگت کر آیا ہو مثلاً اسے پھانسی کی سزا نہیں ملی بلکہ اور کوئی سزا قید وغیرہ بھگت کر آیا ہے تو لوگ اس کے