خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 429 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 429

$1945 429 خطبات محمود اس کے اندر اچھے اخلاق موجود ہوں۔بہت سے دہر یہ ایسے ہیں جو سچ بولتے ہیں اور فریب، دغا اور ظلم کو برا سمجھتے ہیں حالانکہ وہ تقویٰ کے نام سے بھی آشنا نہیں ہوتے۔لیکن ایک شخص کے اندر یہ ساری باتیں بغیر تقویٰ کے ہو سکتی ہیں۔ایک بچہ جس کے والدین سچ بولتے ہیں وہ بھی اُن کے پاس رہنے کی وجہ سے سچ کا عادی ہو جاتا ہے۔لیکن جب وہ کالجھیٹ (Collegiate) بنتا ہے تو کالج کی تعلیم کے اثر سے وہ دہریہ بن جاتا ہے۔اب اس کے اندر تقویٰ اور اللہ تعالیٰ کا خوف بھی نہیں لیکن اسے جھوٹ بولنے کی عادت بھی نہیں۔ہزاروں دہر یہ ایسے ہیں جو سچ بولتے ہیں، دیانت دار ہوتے ہیں، ہمسایہ کی خدمت کرتے ہیں، لوگوں سے خوش خلقی سے پیش آتے ہیں۔حالا نکہ اُن میں تقویٰ نہیں ہوتا۔جو شخص اللہ تعالیٰ کو مانتاہی نہیں اُس کے متعلق ہم کیونکر کہہ سکتے ہیں کہ وہ متقی ہونے کی وجہ سے ان اخلاق پر کار بند ہے۔کیونکہ تقویٰ تو اللہ تعالیٰ سے ڈرنے کا نام ہے۔بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کو رسمی طور پر مانتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ دوسری نیکیاں بھی بجالاتے ہیں۔ایسے ہی لوگوں کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے وَيْلٌ لِلْمُصَدِّينَ 1 کہ نماز پڑھنے والوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے۔حالانکہ نماز تو وہی ہے جو دوسرے لوگوں کو جنت کی طرف لے جاتی ہے۔لیکن تقویٰ نہ ہونے کی وجہ سے ان کے لئے لعنت بن گئی۔جیسا کہ ایک انسان روزے رکھتا ہے لیکن متقی نہ ہونے کی وجہ سے وہ روزہ فاقہ کہلاتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسے شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ بھوکا پیاسا بے شک رہا لیکن اُس نے روزہ نہیں رکھا بلکہ فاقہ کیا۔2 گو ظاہری طور پر اُس کا روزہ ہی تھا لیکن تقویٰ نہ ہونے کی وجہ سے وہ روزہ فاقہ بن گیا۔اسی طرح حج کرنے والے کے دل میں اگر حاجی کہلانے کی خواہش ہو تو باوجود اُس کے حج کرنے کے اُسے حج کا کوئی ثواب نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ آجکل جو سب سے زیادہ شقی انقلاب ہو وہ حاجی ہو گا۔اور اس کی ایک مثال بھی سنایا کرتے تھے کہ ایک بوڑھی عورت جو آنکھوں سے اندھی تھی ریل کے کسی سٹیشن پر اُتری اُس کے پاس تھوڑا سا اسباب تھا۔گاڑی سے اتر کر وہ سٹیشن پر بیٹھ گئی اور تھوڑا بہت اسباب جو اُس کے پاس تھا جمع کیا تاکہ لیٹ کر آرام کرلے۔اُس نے چیزیں جمع کیں تو اُس کو معلوم ہوا کہ کوئی اُس کی چادر اڑا لے گیا ہے۔اس نے