خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 358 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 358

$1945 358 خطبات محمود ہے احمدیت کی ترقیات کا۔ہمارے لئے پہلی قوموں کی مثالیں موجود ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کو اس لئے کامیابی حاصل ہوئی کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں بے دریغ جان و مال کی قربانی کی۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم کو اِس لئے کامیابی حاصل ہوئی کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں مال و جان کی بے دریغ قربانی کی۔حضرت عیسی علیہ السلام کی قوم کو اس لئے کامیابی حاصل ہوئی کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں جان و مال کی بے دریغ قربانی کی۔کرشن اور زرتشت کی جماعتوں کو اس لئے کامیابی حاصل ہوئی کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں جان و مال کی بے دریغ قربانی کی۔ہمیں کوئی مثال ایسی نظر نہیں آتی کہ بغیر جانی و مالی قربانیوں کے کسی قوم کو کامیابی حاصل ہوئی ہو۔ہماری جماعت کے سامنے ابھی جانی قربانی کا مطالبہ پیش نہیں کیا گیا۔ہاں تحریک جدید میں وقف زندگی کا مطالبہ جماعت کے نوجوانوں کے سامنے پیش کیا گیا اور یہ پہلا قدم ہے جو جانی قربانی کی طرف لے جانے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ابتدا میں چندے کے متعلق فرمایا کہ ہر احمدی کے لئے ضروری ہے کہ کچھ نہ کچھ چندہ ضرور دے۔خواہ تین ماہ میں ایک دھیلہ ہی دے۔آہستہ آہستہ یہ مطالبہ ترقی کرتے کرتے 1/10 حصہ تک پہنچ گیا۔جو لوگ موصی نہیں ہیں اور اپنے اندر اخلاص رکھتے ہیں اُن کے تمام قسم کے چندے اگر ملالئے جائیں تو وہ 1/10 حصہ تک پہنچ جائیں گے۔اور جنہوں نے وصیت کی ہوئی ہے اگر ان کے سارے چندے جمع کر لئے جائیں تو وہ 10 / 2 تک پہنچ جائیں گے اور بعض کے 10 / 3 تک۔اور بعض انگلیوں پر گنے جانے والے ایسے بھی ہیں جن کے تمام قسم کے چندے جمع کئے جائیں تو وہ 4/10 یا 10 / 5 تک پہنچ جائیں گے۔یہ مالی قربانی تین ماہ میں ایک دھیلا سے شروع ہو کر موجودہ حالت پر پہنچ گئی ہے۔کیونکہ انسان کو ایک قربانی کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے دوسری قربانی کی توفیق ملتی ہے۔اسی طرح میں سمجھتا ہوں کہ جماعت کی موجودہ قربانیاں آئندہ قربانیوں کا راستہ کھولنے والی ہوں گی اور جس کے دل میں آئندہ قربانیوں کے لئے انقباض پیدا نہ ہو اُسے سمجھ لینا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے اُس کی قربانیوں کو قبول کر لیا ہے۔اور آئندہ قربانیوں کے لئے بھی اسے اللہ تعالیٰ تو فیق عطا فرمائے گا۔لیکن جس شخص کے دل میں آئندہ قربانیوں کے لئے انقباض پیدا ہوتا