خطبات محمود (جلد 26) — Page 354
$1945 354 خطبات محمود ہو گئی۔ہم پانچ وقتوں میں اللہ اکبر کی آواز بلند کرتے ہیں اور دنیا کے سامنے بآواز بلند اس بات کو پیش کرتے ہیں کہ اللہ ہی سب سے بڑا ہے لیکن مجھے حیرت ہوتی ہے کہ ہمارے دل میں یہ خیال پیدا نہیں ہوتا کہ اصل کام تو ہم نے کیا نہیں۔کیا واقع میں کوئی جگہ ایسی ہے یا کوئی مقام ایسا ہے جہاں اللہ تعالیٰ کو اکبر سمجھا جاتا ہے۔اس دنیا میں مجھے تو کوئی جگہ ایسی نظر نہیں آتی۔اگر الله اکبر کے یہ معنے ہیں کہ اللہ تعالیٰ دنیا کے تمام بادشاہوں، دنیا کے تمام ڈکٹیٹروں، دنیا کے تمام پریذیڈنٹوں سے بڑا ہے اور اس سے بڑا کسی کو نہ سمجھا جائے تو آج دنیا میں یہ ہو نہیں رہا۔لوگ سٹالن کے مقابلے میں اللہ تعالیٰ کی کچھ بھی حیثیت نہیں سمجھتے۔ٹرومین کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ کی کچھ بھی حیثیت نہیں سمجھتے۔میکاڈو 1(Mikado) کے مقابلے میں اللہ تعالیٰ کی کچھ بھی حیثیت نہیں سمجھتے۔اور ایشلے کے مقابلے میں اللہ تعالیٰ کی کچھ بھی حیثیت نہیں سمجھتے۔اللہ تعالیٰ کی آواز سٹالن کی آواز کے مقابلے میں کچھ بھی حیثیت نہیں رکھتی۔ٹرومین کی آواز کے مقابلے میں کچھ بھی حیثیت نہیں رکھتی۔میکاڈو کی آواز کے مقابلے میں کچھ بھی حیثیت نہیں رکھتی۔اور ایٹلی کی آواز کے مقابلے میں کچھ بھی حیثیت نہیں رکھتی۔یہ بات تو درست ہے کہ ٹرومین ایک آواز بلند کرے تو سارا یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکہ اُس کی آواز کے پیچھے چل پڑے گالیکن اس کے مقابل پر تم مجھے ایک گاؤں ہی بتا دو جہاں اللہ تعالیٰ کی آواز کی لوگ پوری طرح پیروی کرتے ہوں۔تم ٹرومین کو بھی چھوڑ دو، تم سٹالن کو بھی چھوڑ دو، تم ایٹلی (Atitlee) اور میکاڈو کو بھی جانے دو۔تم مجھے اللہ تعالیٰ کی آواز کی اتنی وقعت ہی دکھا دو جتنی وائسرائے ہند لارڈ ویول کی آواز کی، یا جتنی سر گلیسی کی آواز کی ، یا جتنی ملک خضر حیات خان کی آواز کی وقعت سمجھی جاتی ہے۔تم ان بڑے آدمیوں کو بھی چھوڑ دو تم مجھے خدا کی آواز کی اتنی وقعت ہی بتا دو جتنی چوہڑوں کے پہنچ کی آواز کو دی جاتی ہے۔چوہڑے اُس کی آواز پر سب کچھ کر گزرنے کو تیار ہو جاتے ہیں لیکن آج بندے خدا کی آواز کی طرف توجہ بھی نہیں کرتے۔کیا ہمارے لئے شرم کی بات نہیں کہ جب دنیا اللہ تعالیٰ سے بیگانہ ہے اور جب دنیا کے دلوں میں اللہ تعالیٰ کی آواز کی کوئی بھی وقعت نہیں رہی اُس وقت ہم اپنے آرام کی فکر کریں اور اس اہم کام کی طرف توجہ نہ کریں جو ہمارے سامنے ہے۔ہم پانچ وقت دنیا کے سامنے ایک پروگرام پیش کرتے ہیں کہ الله اكبر