خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 94 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 94

خطبات محمود 94 $1944 کر دیا ہے کہ مصلح موعود خدا تعالیٰ کی روح حق سے مشرف ہو گا۔یہ اللہ تعالیٰ کے نشانات ہیں جو اس نے میرے ذریعہ سے ظاہر فرمائے۔میں نے اب بھی اس پیشگوئی کا مصداق ہونے کا اُس وقت تک اعلان نہیں کیا جب تک خود خدا نے اپنے فضل سے مجھے اس حقیقت سے آگاہ نہیں فرما دیا۔لوگ کہتے ہیں کہ اس میں کیا حکمت تھی کہ جماعت کے دوست تو پہلے ہی ان پیشگوئیوں کا مجھے مصداق قرار دیتے رہے اور میں نے اب ان پیشگوئیوں کے مصداق ہونے کا دعوی کیا۔میں اُن سے کہتا ہوں اس میں حکمت وہی ہے جس کا قرآن کریم نے ان الفاظ میں ذکر فرمایا ہے کہ مَا كَانَ اللهُ لِيُضِيعَ إِيْمَانَكُمْ - 11 اللہ تعالیٰ جب ایک نبی کی بعثت کے بعد کوئی اور موعود کھڑا کرتا ہے تو اُس وقت اللہ تعالیٰ یہ پسند نہیں کرتا کہ اُس کی قائم کردہ جماعت دوبارہ کفر کا شکار ہو جائے اور اُس کا وہ ایمان ضائع ہو جائے جو اُسے حاصل تھا۔اسی لیے وہ پہلے سے ایسار نگ پیدا کر دیتا ہے کہ اکثریت اُس موعود کو ماننے پر مجبور ہو جاتی ہے۔فرض کرو کوئی ایسا موعود کھڑا ہو جاتا جس کی صداقت کی کوئی علامت پہلے ظاہر نہ ہو چکی ہوتی تو اس کا کیا نتیجہ نکلتا۔یہی نتیجہ نکلتا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیوں پر جنسی اور تمسخر شروع ہو جاتا اور وہ جماعت جسے بڑی بڑی مشکلات، بڑی بڑی قربانیوں ، بڑی بڑی دعاؤں اور بڑی بڑی کوششوں کے بعد قائم کیا گیا تھا اس کا اکثر حصہ پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف کھڑ ا ہو جاتا۔یہی وجہ ہے کہ جنہوں نے اب تک مصلح موعود ہونے کے دعوے کیے ہیں ان کی ساری لڑائی جماعت کے ساتھ رہی ہے اور ان کی ساری لڑائی محض اس وجہ سے ہوا کرتی ہے کہ احمدی ان کی کیوں بیعت نہیں کرتے۔حالانکہ صاف بات ہے کہ اگر خدا نے تمہیں طاقت اور قوت عطا فرمائی ہے تو جس میں طاقت اور قوت سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جماعت بنا لی تھی اُسی طاقت اور قوت سے تم بھی ایک نئی جماعت بنا لو۔تمہیں کس نے منع کیا ہے۔لیکن وہ نئی جماعت بھی نہیں بنا سکتے اور ہماری جماعت کو بھی اس وجہ سے کافر قرار دیتے ہیں کہ یہ اُن پر ایمان کیوں نہیں لاتی۔گویا اُن کے نزدیک ہماری جماعت کے افراد ہیں تو کافر ، لیکن وہ اصرار کرتے ہیں ہم نے لینے یہی کافر ہیں۔اب بتاؤ ایسے حالات میں کون ہے جو اُن کے دعوے کو تسلیم کر سکے۔پس میری طرف سے بعد میں اعلان ہونے اور جماعت کی طرف سے پہلے مجھے اس پیشگوئی کا مصداق