خطبات محمود (جلد 25) — Page 86
$1944 86 خطبات محمود کچھ یاد نہیں رہا صرف اتنا یاد رہا کہ عربی میں کچھ باتیں ہو رہی ہیں جن میں نُزُولُ السَّمَاء کے الفاظ ہیں۔تو دیکھو کس طرح خدا تعالیٰ نے انہیں رویا میں خطبہ کے وقت کی کیفیت بتا دی اور کس طرح اس رؤیا کا نقشہ بھی بتا دیا جو میں نے دیکھی تھی۔حالانکہ اُس وقت تک انہیں میرے اس اعلان کا کوئی علم نہیں تھا۔اسی طرح اور لوگوں کو بھی ان ایام میں ایسی خواہیں دکھائی گئی ہیں۔میں سمجھتا ہوں ایک درجن سے زیادہ لوگوں کو ایسی خواہیں آئی ہیں۔اگر ان ب کو جمع کیا جائے تو یہ خواہیں بھی لوگوں کے ایمان کی زیادتی کا موجب ہو سکتی ہیں۔پس وہ دوست جنہوں نے مجھے اپنی اپنی خوا ہیں لکھی ہیں انہیں چاہیے کہ وہ الفضل میں ایسی تمام خوابیں شائع کرا دیں اور اگر کسی اور دوست کو بھی کوئی خواب آئی ہو لیکن مجھے اس نے نہ بتائی ہو تو اُسے بھی وہ خواب " الفضل " میں شائع کرا دینی چاہیے۔یہ بھی ایک نشان ہے جو لو گوں کے لیے ان کے ایمانوں میں زیادتی کا موجب ہو سکتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں الْمُؤْمِنُ يَرى او يُرى له۔کہ مومن بعض دفعہ خود خواب دیکھتا ہے اور بعض دفعہ دوسروں کو اس کے متعلق خواہیں دکھائی جاتی ہیں۔یہ نشان در حقیقت شکی طبائع کی ہدایت کے لیے ہوتا ہے۔وہ لوگ جو دیر سے واقف ہوتے ہیں وہ تو سمجھتے ہیں کہ فلاں شخص جھوٹ بولنے والا نہیں۔لیکن بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ اس قسم کی خواہیں خیالات کا اثر ہوتی ہیں۔ایسے لوگوں کے لیے یہ خواہیں جو مختلف افراد کو اور مختلف مقامات میں رہنے والوں کو آتی ہیں اپنے اندر ہدایت کا سامان رکھتی ہیں۔خیالات کا اثر آخر ایک شخص پر تو ہو سکتا ہے لیکن یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ پانچ ، دس پندرہ یا نہیں لوگوں کو ایک مہینہ کے اندر اندر ایسی خوابیں آ جائیں اور وہ لوگ بھی ایسے ہوں جو ایک دوسرے کے واقف نہ ہوں، ایک جگہ پر نہ رہتے ہوں، ایک دوسرے سے ملتے نہ ہوں اور ایک دوسرے سے ان کا کوئی زیادہ گہرا تعلق نہ ہو۔ایسے لوگوں کو ایک وقت میں ایک جیسی خوابوں کا آجاتا ہے بغیر الہی تدبیر کے کس طرح ہو سکتا ہے۔پس یہ خواہیں بھی جو مختلف دوستوں کو آئیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس بات کا ایک مزید ثبوت ہیں کہ اس نے مجھ پر جس امر کو منکشف فرمایا وہ اپنے اندر صداقت اور راستی رکھتا ہے۔