خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 87 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 87

$1944 87 محمود میں نے بتایا ہے کہ مصلح موعود کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر جو الہامات نازل ہوئے ان میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کی ایک یہ علامت بھی بتائی گئی تھی کہ وہ خدا تعالیٰ کے کلام سے مشرف ہو گا۔میں دیکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کا یہ سلوک میرے ساتھ دیر سے چلا آرہا ہے مگر اُن الہامات اور رؤیا و کشوف کو میں نے آج تک بہت ہی کم بیان کیا ہے۔کبھی بہت ہی مجبور ہو گیا تو اس وقت اپنے کسی رؤیا یا الہام کو میں نے بیان کیا ہے۔یا بھی ہے ایسا ہوا کہ میں نے اپنے کسی رؤیا کا کسی دوست سے ذکر کر دیا۔ورنہ بالعموم میں اپنے رویا اور الہامات بتایا نہیں کرتا۔لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جیسا کہ پیشگوئی میں بیان کیا گیا ہے، اللہ تعالیٰ کا یہ سلوک میرے ساتھ ہے اور دیر سے چلا آرہا ہے۔سب سے پہلی چیز جو اس منصب کی طرف اشارہ کرتی ہے وہ میرا ایک الہام ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں مجھے ہوا اور میں نے جاکر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بتا دیا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کو اپنے الہامات کی کاپی میں لکھ لیا۔وہ الہام میں نے بارہا سنایا ہے۔پہلے میں اسے صرف خلافت کے متعلق سمجھتا تھا لیکن اب میرا ذہن اس طرف منتقل ہوا ہے کہ اس الہام میں میرے اس منصب کی طرف اشارہ تھا جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھے ملنے والا تھا۔وہ الہام یہ تھا کہ اِن الَّذِيْنَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ يقينا اللہ تعالیٰ تیرے متبعین کو تیرے منکروں پر قیامت تک غالب رکھے گا۔اس میں ایک لطیف اشارہ ہے جو پیشگوئی کے پورا ہونے کی ترتیب پر دلالت کرتا ہے اور وہ یہ کہ یہ وہ الہام ہے جو حضرت مسیح ناصری کو ہوا اور جس کا قرآن کریم میں بھی ذکر آتا ہے مگر وہاں یہ الفاظ ہیں وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ 8 اور یہاں یہ الہام ہے کہ اِنَّ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ حضرت مسیح ناصری کا دعوای موسوی سلسلے کی آخری نبوت کا تھا اور اس قسم کے دعوے کے متعلق پہلے لوگوں کی مخالفت ضروری ہوتی ہے۔پھر ایک لمبے عرصے کے بعد وہ اُس نبی پر ایمان لاتے ہیں لیکن مصلح موعود کی پیشگوئی کے مورد کو چونکہ اللہ تعالی پہلے خلیفہ بنانا چاہتا تھا اور خلیفہ کو معاینی بنائی جماعت مل جاتی ہے اس لیے یہاں میں