خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 650 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 650

$1944 650 خطبات محمود شامل ہونے کا موقع دیا جائے۔دوسرے اِس امر کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے کہ دو تین ہفتہ تک میری طرف سے تحریک جدید کے نئے دور کا اعلان ہونے والا ہے۔تحریک جدید تبلیغ احمدیت کے لیے ایک بنیاد کے طور پر ہے اور کتابیں اور لٹریچر وغیرہ ہتھیار کے طور پر ہیں۔بے شک ہتھیار بھی نہایت ضروری ہوتے ہیں لیکن جس طرح ہتھیار کے بغیر سپاہی کسی کام کا نہیں ہوتا اسی طرح اگر سپاہی نہ ہوں تو وہ ہتھیار بھی کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے۔اچھے سپاہی کے لیے اچھے ہتھیاروں کا ہونا ضروری ہے اور اچھے ہتھیاروں کے لیے اچھے سپاہی کی موجودگی ضروری ہے۔پس میں دوستوں کو یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ انہوں نے صرف ایک تحریک میں حصہ نہیں لینا بلکہ عقریب تحریک جدید کا بار بھی اُن پر پڑنے والا ہے۔میں جماعت کے مخلصین سے امید رکھتا ہے ہوں کہ وہ خدا تعالیٰ کی رضا اور اُس کے دین کی خدمت کے لیے ہر بوجھ کو خوشی سے برداشت کریں گے اور اپنے ثبات و استقلال کو قائم رکھتے ہوئے قربانیوں کے میدان میں بڑھتے چلے جائیں گے۔کیونکہ ہمارا کام بہت وسیع ہے۔ہماری ذمہ داریاں بہت اہم ہیں اور ہمارے فرائض اتنے نازک ہیں کہ ہماری ذرا سی غفلت اور ذراسی کو تاہی بھی بہت بڑے نقصان کا موجب بن سکتی ہے۔میں ابھی اس کے متعلق کچھ کہنا نہیں چاہتا کہ یہ تحریک کس رنگ میں اور کس شکل میں جماعت کے سامنے آنے والی ہے۔لیکن بہر حال میں امید رکھتا ہوں کہ مومن کا اخلاص ہر مصیبت اور ہر مشکل کے وقت اُس کے کام آتا ہے اور وہ کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرتا۔خواہ وہ اس کے سامنے کسی شکل میں ہی کیوں نہ پیش ہو۔میں سمجھتا ہوں ہماری جماعت کا وہ طبقہ جو اپنے دلوں میں نورِ ایمان رکھتا ہے ، جو اپنے قلوب میں اخلاص اور محبت کی آگ رکھتا ہے، جس کا ایمان صرف زبانوں پر نہیں بلکہ اُس کے قلوب ایمان کی روشنی سے منور ہیں وہ اس بوجھ کو بھی اٹھائے گا اور آنے والے بوجھ کو اٹھانے کے لیے بھی پوری ہمت کے ساتھ تیار ہو گا۔اور جب اس کے سامنے اُس قربانی کو پیش کیا جائے گا تو وہ انتہائی جوش کے ساتھ اس میں میں حصہ لیتے ہوئے خدا تعالیٰ کے سامنے سرخرو ہو جائے گا اور اپنے نفس کے لیے دائمی خواب میں حاصل کر لے گا۔لیکن وہ جو کمزور ہیں، جو قربانیوں کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے ہے