خطبات محمود (جلد 25) — Page 649
$1944 649 خطبات محمود ا۔اپنے وعدوں کو پورا نہیں کر سکے۔وہ اپنی اپنی جگہ اس بات کے ذمہ دار ہوں گے کہ جو اخراجات اُن کے حلقہ کے سپر د کیے گئے ہیں اُن کو وہ جلد سے جلد پورا کریں۔وہ اس تحریک کو اپنے علاقوں میں پھیلائیں، لوگوں کو اس سے واقف کریں، اُن سے جلد سے جلد وعدے لیں اور پھر وہ وعدے دفتر فنانشل سیکرٹری تحریک جدید میں بھجوا دیں۔کیونکہ چندہ کی وصولی براہِ راست مرکز کی طرف سے ہو گی۔وصولی کرنا ان کا کام نہیں مگر ان کا یہ فرض ضرور ہے کہ وہ اپنے اپنے حصہ کی رقم جلد سے جلد پوری کریں۔وعدے مرکز کو بھجوائیں اور پھر ان وعدوں کی ادائیگی کا فکر کریں۔دفتر تحریک جدید والوں کو چاہیے کہ وہ ان حلقوں کے متعلق الگ الگ ہے کھاتے اور رجسٹر تیار کر لیں۔ایک حلقہ وسطی ہے جس میں لاہور اور اس سے تعلق رکھنے والے اضلاع شامل ہیں۔ایک حلقہ مغربی ہے۔ایک حلقہ قادیان کا ہے۔ایک حلقہ لجنہ اماء اللہ کا ہے۔ایک حلقہ وسطی ہند کا ہے۔ایک حلقہ مشرقی ہند کا ہے اور ایک حلقہ جنوب مغربی ہے۔حلقے ہیں جو مقرر کیے گئے ہیں اور ان حلقوں کے نام پر الگ الگ چندے جمع ہوں گے۔پس تحریک جدید والے بھی سات الگ الگ کھاتے کھول لیں اور پھر خط و کتابت کے ذریعہ ہر ضلع کی جماعتوں اور اُن کے پریذیڈنوں اور سیکرٹریوں کو اس تحریک کی طرف توجہ دلائیں۔اس کے غرض کے لیے اگر انہیں زائد عملہ کی ضرورت ہو تو وہ فوراً مجھ سے اس کی منظوری لے کر اپنے عملہ میں اضافہ کر لیں۔لیکن بہر حال میں تحریک جدید والوں سے یہ نہیں سنوں گا کہ اس کی ذمہ داری ان پر نہیں تھی بلکہ جماعتوں پر تھی جس طرح میں جماعتوں سے یہ نہیں سنوں گا کہ اس کی ذمہ داری مرکز پر تھی جماعتوں پر نہیں تھی۔ان جماعتوں کا یہ حق ہے کہ اگر وہ اس میں بوجھ کو برداشت کرنے کی اپنے اندر طاقت نہیں رکھتیں تو اسی وقت انکار کر دیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت میں اور بہت سے افراد ایسے ہیں جو اس بوجھ کو خوشی سے اٹھالیں گے۔لیکن اگر وہ انکار نہیں کرتے بلکہ خوشی سے اس ذمہ داری کو قبول کرتے ہیں تو اس کے بعد اُن کی طرف سے کوئی عذر نہیں سنا جائے گا اور اُن کا فرض ہو گا کہ وہ اس روپیہ کو پورا کریں۔خواہ چند افراد سے لے کر پورا کریں اور خواہ ساری جماعتوں سے لے کر پورا کریں۔گو مناسب یہی ہے کہ اس تحریک کو وسیع سے وسیع تر کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس میں ہے