خطبات محمود (جلد 25) — Page 628
خطبات مج محمود 628 $1944 بھی ان کے ساتھ شامل کر دیے جائیں گے۔یہ چھ حصوں کی تقسیم ہوئی۔ساتویں ترجمہ قرآن بد کی چھپوائی اور ایک کتاب کی اشاعت کا خرچ میں ضلع لدھیانہ ، ضلع انبالہ ، ریاست پٹیالہ دہلی، یوپی اور بہار کے علاقوں کے ذمہ لگاتا ہوں۔یہ تین صوبے اور کچھ حصہ پنجاب کا۔ہندوستان کا یہ وسطی علاقہ قرآن مجید کے ایک ترجمہ کی چھپوائی کا خرچ اور ایک کتاب کی اشاعت کا خرچ اکیس ہزار روپیہ میرے نزدیک آسانی سے جمع کر سکتا ہے۔ان سات جگہوں ایک ایک ترجمہ قرآن مجید کی چھپوائی اور ایک ایک کتاب کی اشاعت کا خرچ میں نے خود تقسیم کر دیا ہے۔لیکن ایسا میں نے حکما نہیں کیا بلکہ ان کی آسانی اور سہولت کے لیے ایسا کیا ہے۔لاہور کے علاقہ کی ذمہ داری میں لاہور کی جماعت پر ڈالتا ہوں کہ وہ شیخوپورہ، گوجرانوالہ، فیروز پور اور امرتسر کے اضلاع سے مشورہ کریں۔اور اگر اس مشورہ کے بعد وہ ایک حصہ کی ذمہ داری اُٹھا سکتے ہوں تو ایک حصہ اس حلقہ کے لیے لے لیں۔اگر معلوم ہوا کہ می حلقہ اس رقم کو پورا نہیں کر سکتا اور کچھ کسر رہ جاتی ہے تو کچھ اور اضلاع اس حلقہ میں ملا دیے جائیں گے۔لیکن اگر فرق زیادہ ہو تو پھر یہ حصہ کسی اور جماعت اور حلقہ کو دے دیا جائے گا۔یا تی یوں کہنا چاہیے کہ اگر وہ یہ انعام نہ لینا چاہیں تو پھر یہ انعام اور علاقوں کو دے دیا جائے گا۔اسی طرح صوبہ سرحد اور صوبہ سندھ کے امراء اپنے اپنے صوبہ کی جماعتوں سے مشورہ کر کے اطلاع دیں کہ اُن کا صوبہ کس حد تک یہ بوجھ اٹھا سکتا ہے۔جب ان دونوں کی طرف سے اطلاع آجائے گی تو پھر ہم اندازہ کر سکیں گے کہ آیا دونوں صوبے مل کر اکیس ہزار روپیہ کا بوجھ اٹھا سکتے ہیں یا نہیں۔اگر اس اندازہ سے کچھ کمی ہوئی تو پھر اور علاقہ ان کے ساتھ ملا دیں گے۔لیکن اگر یہ معلوم ہوا کہ ودر تم اندازہ سے بہت کم ہے تو پھر یہ انعام ہم کسی اور علاقہ کو میں دے دیں گے۔اسی طرح دہلی کے حلقہ کے لیے دہلی مرکز ہے۔دہلی کی جماعت اپنے حلقہ یعنی ضلع لدھیانہ، ضلع انبالہ ، ریاست پٹیالہ ، یوپی اور بہار کی جماعتوں سے مشورہ کر کے اطلاع دے کہ آیا یہ حلقہ اکیس ہزار روپیہ کا بوجھ بغیر اس کے کہ دوسرے چندوں پر اس کا اثر پڑے اپنے ذمہ لے سکتا ہے یا نہیں۔اگر ان کا جواب آیا کہ ہاں ہم آسانی سے لے سکتے ہیں تو پھر یہ انعام میں