خطبات محمود (جلد 25) — Page 590
$1944 590 خطبات م محمود ا خصوصیت سے اُسی طرح دعائیں کریں جس طرح میری ہدایت کے ماتحت وہ اس جنگ کے شروع میں دعائیں کرتے رہے ہیں۔پہلے میری ہدایت یہ تھی کہ جماعت کے دوست یہ دعا کریں کہ اللہ تعالی انگریزوں اور اُن کے ساتھیوں کو موجودہ جنگ میں فتح دے۔ان دعاؤں کے نتیجہ میں یہ فتح خدا تعالیٰ کے فضل سے آچکی ہے۔مگر اب ہمارے لیے یہ دعائیں کرنا نہایت ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ انگریزوں اور اُن کے ساتھیوں کو ایسی فتح عطا فرمائے جس کے نشہ میں مخمور ہو کر وہ کوئی ایسی بنیاد قائم نہ کر دیں جس کے نتیجہ میں پھر جنگیں ہوں، پھر لڑائیاں ہوں، مصیبتیں اور آفتیں نازل ہوں۔بیشک یہ کام بہت مشکل ہے مگر اللہ تعالیٰ کو سب طاقتیں حاصل ہیں اور وہ اگر چاہے تو اپنے فضل سے اس مشکل مرحلہ کو بھی طے کر سکتا ہے۔جہاں تک اس جنگ کے متعلق مجھے رویا ہوئے ہیں اور جہاں تک قرآن کریم اور احادیث کی پیشگوئیوں کا تعلق ہے اُن سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ اس بات کا سخت خطرہ ہے کہ اِس دوسری نگ کے اختتام پر تیسری جنگ کی بنیاد ڈال دی جائے گی اور وہ تیسری جنگ اِس دوسری جنگ سے زیادہ خطر ناک ہو گی۔لیکن اللہ تعالیٰ کے فضلوں پر بھروسہ کرتے ہوئے ہماری دعا اُس سے یہی ہے کہ وہ لوگوں کی غلطیوں کو معاف کرے اور انہی دو جنگوں کو لوگوں کی اصلاح کے لیے کافی سمجھ لے۔لیکن اگر اُس کی مشیت کے ماتحت ایک تیسری جنگ بھی آنے والی ہے تو اللہ تعالیٰ اُس وقت تک ہماری جماعت کو اتنی طاقت عطا فرما دے کہ وہ آنے والی جنگ کے بد اثرات ہمیشہ کے لیے دور کر سکے"۔(الفضل 12 جنوری 1945ء) 1 بچھایا پھاہا: کپڑا جس پر مرہم رکھ کر زخم پر چپکاتے ہیں۔2 : متی باب 5 آیت 40 3 :2 کرنتھیوں باب 13 آیت 11 4 :الشورى:41