خطبات محمود (جلد 25) — Page 591
$1944 591 36 خطبات محمود دنیا کی آٹھ بڑی بڑی زبانوں میں تراجم قرآن کریم اور دوسرا تبلیغی لٹریچر شائع کرنے کی سکیم (فرمودہ 20/ اکتوبر 1944ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اسلحہ کی جنگوں میں بعض وقت جبری تعطل آتے ہیں اور بعض وقت عارضی صلح کے ہم ذریعہ ضرورۃ تعطل قائم کیا جاتا ہے۔عارضی صلح کے ذریعہ جو تعطل پیدا کیا جاتا ہے اُس کی ایک غرض تو یہ ہوتی ہے کہ طرفین اپنے اپنے مردوں کو دفن کر لیں اور زخمیوں کو اٹھا لیں۔اور جبری تعطل کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ طرفین اپنی اپنی طاقتوں کو مجتمع کر لیں اور ہمتوں کو استوار کر لیں۔پس عارضی صلح کے ذریعہ جو تعطل پیدا کیا جاتا ہے اس کی غرض تو یہ ہوتی ہے که طرفین اپنے اپنے مردوں کو دفن کر لیں اور زخمیوں کو مستشفی میں پہنچا سکیں۔اور جو نعطل جبری طریق سے پیدا ہوتا ہے وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے طاقتوں کے مجتمع کرنے کے لیے ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ نے دن اور رات بنائے ہیں۔دن کو لوگ لڑتے ہیں اور رات کے وقت تاریکی کی وجہ سے آپ ہی آپ لڑائی کا بیشتر حصہ ختم ہو جاتا ہے۔آجکل بے شک ایسے ذرائع نکل