خطبات محمود (جلد 25) — Page 296
خطبات محمود 296 $1944 15 دنیا فیصلہ کر سکتی ہے کہ دہلی میں جیت ہماری ہوئی یا ہمارے دشمنوں کی؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک پیشگوئی اس موقع پر پوری ہوئی (فرمودہ 21 / اپریل 1944ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " دوستوں نے اختصارا دہلی کے جلسہ کے حالات سن لیے ہوں گے۔میں اُسی کے متعلق آج کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں۔اس وقت مسلمانوں کی حالت جس قدر اسلام سے دور ہے وہ خود اس بات پر شاہد ہے کہ اس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی مامور آنا چاہیے تھا۔قرآن کریم کی ایک ایک آیت کو آج مسلمانوں نے نظر انداز کر دیا ہے۔اس کی وہ تمام اعلیٰ درجہ کی تعلیمات جو اخلاق فاضلہ اور مُساحت 1 اور بردباری اور استقلال اور ضبط نفس کے متعلق ہیں انہیں انہوں نے اس طرح طاق نسیان پر رکھ دیا ہے کہ یوں معلوم ہوتا ہے اسلام میں ان امور کے متعلق کوئی ہدایت ہے ہی نہیں۔حالانکہ اسلام ہی وہ مذہب ہے جس نے ان امور پر روشنی ڈالی ہے۔جو باتیں کہ اسلام کا خاص جوہر ہیں، جن سے اسلام کی فضیلت