خطبات محمود (جلد 25) — Page 270
270 $1944 14) خطبات محمود خد اتعالیٰ کی طرف سے پیغام جماعت احمدیہ کے نام روز جزا قریب ہے اور رہ بعید ہے (فرمودہ 14/ اپریل 1944ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ کے انبیاء جب کبھی دنیا میں آتے ہیں اُن کے ساتھ قیامت کا وجود بھی وابستہ ہو تا ہے۔اسی لیے جب بھی کوئی نبی دنیا میں آیا اُس نے اپنے بعد ایک قیامت کی بھی خبر دی ہے۔ایک قیامت تو اس کے ذریعہ یہ ظاہر ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی جماعت کو ترقی دیتا، اُسے دنیا میں غلبہ عطا کرتا اور اُسے نئے سرے سے زندگی بخشتا ہے۔اور ایک قیامت اس کے ذریعہ یہ ظاہر ہوتی ہے کہ اللہ تعالی اس کے دشمنوں کو تباہ و برباد کر دیتا ہے۔گویا ایک طرف اگر اس کے ذریعہ دنیا میں حشر برپا ہو جاتا ہے تو دوسری طرف ہلاکت کا عذاب دنیا کے ایک حصہ پر وارد ہو جاتا ہے۔اور قیامت بھی دو ہی طرح ہو گی۔ایک حشر کے ذریعہ اور ایک ہلاکت کے ذریعہ۔قیامت اسی کا نام ہے کہ ایک زمانہ میں سب لوگ مر جائیں گے۔اور قیامت اسی کا نام ہے کہ ایک زمانہ میں سب لوگ زندہ ہو جائیں گے۔پس قیامت کے دو حصے ہیں۔ایک لوگوں کا مر جانا اور ایک لوگوں کا زندہ ہو جانا۔جب کبھی دنیا میں اللہ تعالیٰ کا کوئی نبی آیا ہے یہ دونوں باتیں ظاہر ہوئی ہیں۔اس کے ذریعہ لوگ مر بھی گئے ہیں اور اس کے ذریعہ قوم زندہ بھی