خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 763 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 763

$1944 763 خطبات محج محمود تجویز کرتا ہوں کہ وہ اپنے اخراجات کے برابر آٹایا اجناس لنگر خانہ میں دے دیں۔کیونکہ اگر وہ ایسا کیے بغیر لنگر سے کھانا لیں گے تو اس کے یہ معنے ہوں گے کہ وہ اپنی خدمت کا معاوضہ لیتے ہیں۔اور گو شریعت نے یہ جائز رکھا ہے کہ وہ لوگ جو غریب ہوں اور جن کے گزارہ کی کوئی صورت نہ ہو وہ اپنی خدمت کا معاوضہ لے سکتے ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی بعض مواقع پر خدمت کا معاوضہ لینا جائز قرار دیا ہے۔1 مگر صاحب توفیق کے لیے ایسا معاوضہ لینا اُس کے ایمان کی ہتک ہے۔پس جب وہ مہمانوں کی کثرت کی وجہ سے اور ان کی خدمت میں مصروفیت کی وجہ سے اور اِس وجہ سے کہ مہمانوں کی کثرت کے باعث اُن کے گھروں کا انتظام خراب ہو جاتا ہے اور وہ اپنے لیے کھانا نہیں پکا سکتے اپنے لیے بھی کھانا لنگر لیں تو ان کو چاہیے کہ اپنے اخراجات کے مطابق آنا اور دالیں وغیرہ انگر میں بھجوا دیں۔گو ایسے لوگوں کے لیے لنگر سے کھانا لینا جائز ہے۔مگر ایک کامل ایمان والے انسان کے لیے ـ نامناسب ہے کہ وہ زائد بوجھ لنگر پر ڈالے۔ہاں جو صاحب توفیق نہیں ہیں اور بعض تو ایسے ہی ہوتے ہیں کہ وہ مزدوری وغیرہ کر کے گزارہ کرتے ہیں اور ان ایام میں اُن کو کام بھی چھوڑنا پڑتا ہے اور اس طرح اُن کو نقصان ہوتا ہے اُن کے لیے جائز ہے کہ وہ کھانا لنگر سے لے لیں ہیں اور معاوضہ بھی نہ دیں۔میرے نزدیک اس غلطی کے ازالہ کی بہترین صورت یہ ہے کہ جس جس گھر میں مہمان ٹھہرتے ہیں ان کے اپنے افراد کی فہرستیں پہلے سے حاصل کر لی جائیں اور میں اُن کے ہاں ٹھہرے ہوئے مہمانوں کے کھانے سے اتنے افراد کا کھانا زیادہ ان کو دے دیا جائے۔اس طرح جو بے حساب کھانا گھروں میں جاتا ہے وہ نہ جاسکے گا۔بعض لوگ کھانا لیتے ہیں وقت تعداد زیادہ لکھوا دیتے ہیں اور اس جھوٹ کا نام وہ احتیاط رکھتے ہیں مگر یہ احتیاط نہیں بلکہ جھوٹ اور اسراف ہے۔وہ با قاعدہ حساب سے کھانا نہیں لیتے بلکہ اگر اُن کے ہاں چالیس مہمان ہوں تو کہہ دیتے ہیں کہ ستر آدمیوں کی پرچی دے دی جائے۔اگر اُن کے گھر کے افراد کی صحیح تعداد معلوم ہو تو مہمانوں کی تعداد کے ساتھ اُن کے گھر کے افراد کی تعداد ملا کر ایک حساب کے مطابق اُن کو پر چی دی جاسکتی ہے۔اور یہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ اُن کے گھر کے افراد کی صحیح تعداد پہلے سے معلوم ہو۔اس طرح بہت سا کھانا بیچ سکتا ہے۔مگر جب حساب کوئی نہ ہو اور ہے