خطبات محمود (جلد 25) — Page 742
$1944 742 خطبات محمود وفات کی خبریں آئیں اور ان سب کی وفات قریباً ایک ہی بیماری کے نتیجہ میں واقع ہوئی تھی۔اور پانچ خواتین کی وفات کی اطلاع کے ساتھ چھ تار آئے اور ہر تار کے الفاظ یہی تھے کہ Wife seriously ill, pray۔یعنی میری بیوی سخت بیمار ہے دعا کی جائے۔ایک محدود ڈاک میں ایک دن میں ہی گیارہ ایسی اطلاعات کا ملنا جن میں سے پانچ اطلاعات وفات کی اور چھ سخت بیماری کی ہیں سخت حیرت انگیز بات ہے اور سب کی بیماری قریباً ایک ہی جیسی تھی۔یعنی یا تو اسقاط ہوا اور یا پھر زیادہ خون کا آنا لکھا تھا۔علاوہ اس کے عورتوں کی بیماری کی خبریں متواتر آرہی ہیں۔گوچند دنوں کی ڈاک میں زیادہ خبریں تو نہیں آئیں مگر پھر بھی متواتر ایسی خبریں آرہی ہیں۔خود قادیان میں بھی متواتر ایسے کیس ہوئے ہیں کہ اسقاط ہو گیا یا غیر معمولی طور پر خون کے زیادہ آنے کی وجہ سے وفات کے ہو گئی یا بیماری کا سخت حملہ ہو گیا۔ایسے حالات میں عورتوں کے لیے جلسہ پر آنے کے لیے سفر کرنا میں سمجھتا ہوں مناسب نہ ہو گا۔پچھلے سال بھی بعض مجبوریوں کی وجہ سے میں نے اعلان کیا تھا کہ جہاں تک ہو سکے عورتیں نہ آئیں۔مگر پھر بھی قادیان کے ساتھ محبت کے جوش میں عورتیں آہی گئی تھیں اور عورتوں کے جلسہ میں حاضری پہلے سالوں کی نسبت کم نہ تھی بلکہ کچھ زیادہ ہی تھی۔اس میں شبہ نہیں کہ اخلاص اور محبت انسان سے بہت کچھ قربانیاں کرا لیتی ہے۔مگر می اس میں بھی شبہ نہیں کہ مومن کی جان خدا تعالیٰ کی نگاہ میں بہت قیمتی ہوتی ہے۔حدیث میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے مجھ پر مومن کی جان ہے نکالنے کا فعل بہت گراں ہوتا ہے۔1 تو مومن کی جان بہت قیمتی ہوتی ہے۔خصوصاً عورتوں کی جان بہت زیادہ قیمتی ہوتی ہے جو آئندہ نسل کو قائم رکھنے والی ہوتی ہیں۔ان حالات میں میں نے سمجھتا ہوں مجھے پچھلے سال سے زیادہ زور کے ساتھ یہ اعلان کر دینا چاہیے کہ اس دفعہ عورتیں بالعموم نہ آئیں۔خصوصاً ایسی بیماری کے دنوں میں بچے بیماری کے اثر کو زیادہ قبول کرتے ہیں اور یہ عورتوں میں بیماری کی وباء کا خاص موسم ہے۔بارشیں بھی نہیں ہوئیں اور خشک سردی پڑ رہی ہے اور اس وجہ سے بھی عورتوں اور بچوں کے بیماری کا شکار ہو جانے کا زیادہ موقع ہے۔