خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 741 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 741

خطبات محمود $1944 741 (43) تحریک جدید کے مالی پہلو کے ساتھ ساتھ دیگر مطالبات کی طرف بھی توجہ کریں فرموده 8 دسمبر 1944ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: "میں آج پھر تحریک جدید کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔مگر اس مضمون کو شروع کرنے سے پہلے میں اس آنے والے جلسہ سالانہ کے متعلق یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ اِس سال کسی الہی مصلحت کے ماتحت عورتوں میں کثرت سے بیماریاں پائی جاتی ہیں اور یہ کثرت حیرت انگیز ہے۔معلوم ہوتا ہے خدا تعالیٰ کے بعض بار یک قانون ایسے ہیں جن کو ابھی طب نہیں سمجھ سکی۔بعض دفعہ بیماریوں کا زیادہ حملہ بوڑھوں پر ہوتا ہے، بعض دفعہ زیادہ حملہ بیماریوں کا نوجوانوں پر ہوتا ہے، بعض دفعہ زیادہ حملہ بچوں پر ہوتا ہے، بعض دفعہ بیماریوں کا زیادہ حملہ مردوں پر ہوتا ہے ، بعض دفعہ بیماریوں کا زیادہ حملہ عورتوں پر ہوتا ہے اور اس سال بیماریوں کا زیادہ حملہ عورتوں پر معلوم ہوتا ہے۔یہ بیماریوں کا حملہ عورتوں کے متعلق اس سال ایسا حیرت انگیز ہے کہ ایک دن ایک ڈاک میں پانچ مختلف مقامات سے پانچ احمد کی خواتین کی مبین --------------