خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 621 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 621

$1944 621 (38) خطبات محمود سات زبانوں کے تراجم قرآن اور سات زبانوں کی ایک ایک کتاب کے خرچ کی علاقہ وار تقسیم فرموده 3 نومبر 1944ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " تین دن سے مجھے پھر نقرس کی تکلیف ہو گئی ہے۔پہلے یہ تکلیف ایک ایک پاؤں میں ہے ہوا کرتی تھی اب دونوں میں ہوتی ہے۔اس وجہ سے خطبہ دینا مشکل تھا۔یہاں تک مسجد میں آنا بھی مشکل تھا کیونکہ اس وقت بھی درد ہو رہا ہے۔بھوتی میں پاؤں ڈالنا بھی مشکل ہے۔مگر میں اِس لیے چلا آیا ہوں کہ قرآن کریم کے تراجم کے لیے چندہ کی تحریک میں جو نئی بات پیدا ہو گئی ہے اُس کے لحاظ سے بعض امور بیان کروں۔میں نے پچھلے خطبہ سے پہلے خطبہ میں 20 / اکتوبر کو قرآن مجید کے سات تراجم کے متعلق تحریک کی تھی۔جہاں تک اس کی کامیابی کا ہے سوال تھا مجھے اس میں کسی قسم کا شبہ نہیں ہو سکتا تھا کیونکہ اس وقت تک خدا تعالیٰ کا میرے ساتھ ہمیشہ یہ معاملہ رہا ہے کہ وہ جب بھی میرے منہ سے کوئی بات نکلواتا ہے تو اس کی ہے ------