خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 365 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 365

$1944 365 20 خطبات محمود دین کے لیے زندگی وقف کرنے والے وقف کی حقیقت سمجھیں فرموده 26 مئی 1944ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " آج میں ایک ایسے امر کے متعلق کچھ کہنا چاہتا تھا جو بعض اہم مضامین پر مشتمل تھا اور جس کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ اس کا جماعت کے مختلف حصوں تک پہنچنا نہایت ضروری ہے۔لیکن چونکہ لاؤڈ سپیکر کی حالت ٹھیک نہیں پہلے تو بندی تھا اب کہتے ہیں کبھی بندم ہو جاتا ہے اور کبھی کھل جاتا ہے میں نے اپنا ارادہ بدل دیا ہے کیونکہ میں اس مضمون کو ایسی حالت میں بیان کرنا نہیں چاہتا کہ اس کا سب تک پہنچنا خطرے میں ہو۔اس لیے میں آج ہے اختصاراً ایک دو اور باتوں کی طرف جماعت کو توجہ دلا دیتا ہوں جن کی طرف پہلے بھی توجہ دلائی جاچکی ہے۔لیکن پھر بھی ہر امر ایک دفعہ بیان کرنے سے ذہن نشین نہیں ہو جاتا بلکہ بعض امور کے متعلق متواتر اور بار بار توجہ دلانے کی ضرورت ہوتی ہے اور بعض امور تو صدیوں تک بیان کرنے کے باوجود پھر بھی پورے طور پر ذہن نشین نہیں ہو سکتے۔