خطبات محمود (جلد 25) — Page 363
$1944 363 خطبات محمود خدا تعالیٰ کی کتاب نہ سمجھیں کیونکہ خدا کے قول اور فعل میں تضاد نہیں ہو سکتا۔جب اس نے عورتوں کو بھی دل ویسے ہی دیئے ہیں جیسے مردوں کو۔جب دماغ ایک سے دیئے ہیں تو ضروری ہے کہ ان کو حقوق بھی ویسے ہی دے۔اگر خدا تعالیٰ نے مردوں کو یہ حق دیا ہو تا کہ وہ جیسا چاہیں عورتوں سے سلوک کریں اور ان پر حکومت کریں تو وہ عورتوں کو ویسا ہی دل و دماغ نہ دیتا۔اس نے بھینس پر ہمیں حکومت دی ہے مگر بھینس کو ہمارے جیسا دل اور دماغ نہیں دیا۔گائے بکری پر حکومت دی ہے مگر گائے بکری کو ہمارے جیسا دل اور دماغ نہیں دیا۔پس عورتوں کی اصلاح کے لیے ضروری ہے کہ پہلے ان کے حقوق دیے جائیں۔اگر مسلمان عورتوں کو قرآن کریم کے حکم کے مطابق حقوق دیں تو یہ یقینی بات ہے کہ عورتیں بھی دین کی راہ میں پورے شوق سے قربانی کریں گی۔اگر تم ان کے حقوق ادا کرو، اُن کے ساتھ ویسا ہی حُسنِ سلوک کرو جیسا کہ اسلام کا حکم ہے اور پھر ان سے کہہ دو کہ اگر تم اسلام کی راہ میں قربانی نہ کرو گی۔تو ہمارے ساتھ تمہارا نہاونہ ہو سکے گا، مجبوراً تمہیں طلاق دینی پڑے گی تو می یقینی بات ہے کہ وہ تمہارے ساتھ قربانی کے لیے تیار ہو جائیں گی۔کیونکہ وہ سمجھیں گی کہ جیسا حسن سلوک مسلمان کرتے ہیں اور کسی قوم میں عورت کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہوتا۔وہ ہے مجبور ہوں گی کہ تمہارے دوش بدوش قربانی کریں اور اپنی اولاد کو اسی طرح قربانی کا بکرا بنا دینے کے لیے تیار ہو جائیں گی جس طرح مرد ہو سکتے ہیں۔کیونکہ وہ محسوس کرتی ہوں گی کہ می اگر ہماری عزت ہے، وقار ہے تو مسلمان خاوند کی وجہ سے ہی ہے ورنہ اس سے الگ ہو کر ہم گائے اور بھینس بن جائیں گی۔پس تم عورتوں کو ان کے حقوق ادا کرو اور وہ قوم اور اسلام کے مین حقوق ادا کریں گی اور وہ تمہارے دوش بدوش قربانی کے لیے اُسی خوشی کے ساتھ تیار ہو جائیں گی جس خوشی سے عید کے دن بکر اقربان کیا جاتا ہے۔پس خوب یاد رکھو کہ ان چیزوں کے بغیر کامیابی کی امید نہیں کی جاسکتی۔پہلی چیزی ایمان ہے، دوسری چیز بیچ ہے، تیسری دیانت اور چوتھی عورتوں کی اصلاح۔ان کو قومی کیرکٹر کا جزو بناؤ۔پھر دیکھو تمہارے کام کس طرح خود بخود ہوتے ہیں اور کس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ان کے بغیر جب اسلام کی لڑائی لڑنے کا دن آئے گا یہ