خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 233 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 233

خطبات محمود 233 $1944 جس کے معنے یہ ہیں کہ ہر بچہ ہر عورت اور ہر بوڑھا تین تین آدمیوں کو غلام بنائے بیٹھا ہے۔تمام ایشیا، تمام افریقہ إِلَّا مَا شَاءَ الله، تمام جزائر إلَّا مَا شَاءَ اللہ سارے کے سارے غلامی اور ماتحتی میں اپنی زندگی کے دن گزار رہے ہیں۔ان سارے حالات کو بدلنا اور محبت سے ، پیار سے، نیکی سے ، رافت سے اور شفقت سے لوگوں کی اصلاح کرنا ہمارا کام ہے۔کیا یہ کوئی معمولی کام ہے جو ہمارے سپرد کیا گیا ہے؟ دنیا میں کونسی قوم ہے جس نے ایسا کام کیا ہو ؟ کوئی قوم ایسی ہے نہیں جس کے سپر د اتنابڑا کام کیا گیا ہو جو ہمارے سپرد کیا گیا ہے۔پس جو کام ہمارے سپرد کیا گیا ہے وہ دنیا کی سب قوموں کے کاموں سے بڑا ہے اور جو طاقت ہمارے اندر ہے وہ دنیا کی سب قوموں سے کم ہے۔پس یہ کام سوائے اس کے کس طرح ہو سکتا ہے کہ خدا کی طرف سے کوئی من نشان ظاہر ہو اور وہ ہمارے کمزور ہاتھوں سے یہ عظیم الشان عمارت کھڑی کر دے۔پس ہماری ذمہ داریاں بہت وسیع ہیں اور اللہ تعالیٰ نے جو کام ہمارے سپرد کیا ہے وہ ایسی اہمیت رکھتا ہے اور اتنا بڑا ہے کہ اگر ہم اپنے اندر کمزوری محسوس کرتے ہیں تو ساتھ ہی ہمارا فرض ہے کہ ہم ہے اور زیادہ قربانیاں کریں، اور زیادہ جدوجہد سے کام لیں تاکہ ہماری جو اندرونی اور باطنی کمزوریاں ہیں اُن کا کچھ کفارہ ہماری ظاہری کوششیں کر دیں۔میں دیکھتا ہوں ہماری جماعت میں کچھ لوگ ایسے ہیں جن کو ہندؤوں کی طرح ہر وقت سودے کا خیال رہتا ہے۔جس طرح ہند و سودا کرنے کے بعد یہ سوچنے لگ جاتے ہیں کہ انہیں کیا نفع ہوا۔اسی طرح وہ چند دن روزے رکھتے ہیں اور پھر پوچھتے ہیں اس کا کیا نتیجہ نکلا۔کچھ دن تضرع اور ابتہال سے نمازیں پڑھتے ہیں اور پھر دیکھنے لگ جاتے ہیں کہ ان نمازوں سے انہیں کیا فائدہ حاصل ہوا۔بے شک غیر احمدی یہ کہنے کا حق رکھتے ہیں کہ اگر ہم نمازیں پڑھتے ہیں تو ان کا کیا نتیجہ نکلا۔کیونکہ انہیں کہیں بھی نتیجہ نظر نہیں آتا۔لیکن ہماری جماعت تو وہ ہے جس نے اپنی آنکھوں سے خدا تعالیٰ کے ایک مامور کو دیکھا اور اس کی زندگی میں خدا تعالی کے ہزاروں نشانات کو آسمان سے اتر تے مشاہدہ کیا۔پھر اب بھی ہماری جماعت میں وہ لوگ موجود ہیں جن کو ان کی نمازوں، ان کے روزوں اور ان کے چندوں کا نتیجہ مل گیا۔کیا وہ نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ ان سے کلام کرتا ہے ، ان کی تائید میں اپنے نشانات ظاہر کرتا ہے، ان کے