خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 148 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 148

$1944 148 8 خطبات محمود کامل اور مخلص مومن بننے کے لیے کیا کرنا چاہیے۔فرموده 25 فروری 1944ء بمقام لاہور) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: "جب انسان کو کوئی صداقت ملتی ہے اور وہ سمجھ جاتا ہے کہ مجھے ایک صداقت ملی ہے تو وہ قدرتی طور پر اس کے ساتھ اپنا لگاؤ ظاہر کرتا اور اُس کے ماتحت چلنے کی خواہش ظاہر کرتا ہے۔یہ خواہش اتنی وسیع ہے کہ جب بھی کسی اچھی چیز پر انسان کی نظر پڑتی ہے تو اس کے دل میں یہ خواہش ضرور پیدا ہوتی ہے۔گو یہ ضروری نہیں کہ انسان اسے پورا کرنے کی ہے کوشش بھی کرے اور جب تک وہ اس کو پورا کرنے کی کوشش نہیں کرتا ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس نے اس کی پوری قدر کی ہے۔دنیا میں کروڑوں آدمی ایسے ہیں جو مختلف ممالک کے حالات جب کتابوں میں پڑھتے یا دوسرے لوگوں سے جو ان ممالک کی سیر کر آتے ہیں سنتے ہیں تو ان کے دل میں ان ممالک کو دیکھنے کی خواہش پیدا ہوتی ہے اور ان کے دل و دماغ میں اچھے نظاروں کی طرف ایک لگاؤ پیدا ہوتا ہے اور دل چاہتا ہے کہ ان کو دیکھا جائے۔ایسے لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جن کے دلوں میں یہ خواہش پیدا ہوتی ہے مگر واقع میں دیکھنے کے لیے جو جاتے ہیں ان کی تعداد بہت تھوڑی ہے۔جب لوگ کشمیر کے حالات پڑھتے یا وہاں کے نظاروں کا ذکر دوسروں سے سنتے ہیں