خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 766 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 766

خطبات محمود 766 $1944 روئیدگی پیدا ہو جائے وہ تباہ نہیں ہو سکتی۔خدا نے وہ سسری پیدا ہی نہیں کی جو ایمان کے دانے کو کھا سکے۔جب کسی قوم کی بنیاد ایمان پر قائم ہو جاتی ہے تو دنیوی ذرائع اسے تباہ نہیں کر سکے۔پس یہ باتیں جماعت کے ہر فرد کو سکھائیں اور اس کے لیے محلوں والے الگ جلسے خدام، انصار ، اطفال اور لجنات کے جلسے الگ ہوں اور یہ باتیں اچھی طرح ہر ایک کے ذہن می نشین کی جائیں۔یہ صحیح ہے کہ پھر بھی کچھ نہ کچھ کمزور رو جائیں گے یا منافق ہوں گے مگر اُن کا یہ کوئی علاج نہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں بھی جب منافق موجود تھے تو ہمارا یہ خیال کرتا کہ ہم میں منافق نہیں رہیں گے بالکل غلط بات ہے۔اگر کوئی اس امر کا سب می سے زیادہ مستحق تھا کہ اس کے زمانہ میں منافق نہ ہوتے تو وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔اور جب آپ کے زمانہ میں بھی منافق موجود تھے تو کسی اور زمانہ کے لوگوں کا یہ ہے امید رکھنا کہ ان میں منافق نہ ہوں گے موہوم امید ہے۔ساری خرابی اِس سے پیدا ہوتی ہے کہ بعض لوگ سمجھ لیتے ہیں کہ ہم میں منافق نہیں ہیں یا نہیں ہو سکتے۔منافق ہمیشہ بھیس بدل کر تے لوگوں کے ایمان کو خراب کرتے رہتے ہیں۔لوگوں میں قصہ کے طور پر یہ بات مشہور ہے۔یسے قصص کو ایمان کی بنیاد سمجھنا تو غلطی ہوتی ہے البتہ ان سے سبق حاصل کیا جاسکتا ہے۔کہتے ہیں کہ شیطان مور کے بھیس میں جنت میں داخل ہو ا تھا۔مور کا مطلب یہی ہے کہ وہ گو بظاہر بہت خوبصورت تھا مگر اندر سے جانور تھا۔تو منافق بھی اندر سے تو جاہل اور احمق ہوتا ہے مگر باہر سے بہت خوبصورت نظر آتا ہے۔لوگ عام طور پر ظاہری شکل پر فریفتہ ہو جاتے ہیں مگر اندرونی حماقت کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔پس ہماری جماعت میں بھی منافقوں کا ہونا ضروری ہے اور جب تک بار بار سمجھا کر کمزوروں کو مضبوط نہ کریں اور اس طرح انہیں منافقوں کا شکار ہونے سے نہ بچائیں اور جو منافقت میں پختہ ہو چکے ہیں اُن کی غلطی کو آلہ نے نَشرخ نہ کر دیں ہم نقصان سے محفوظ نہیں ہو سکتے اور نگرانی کو نہیں چھوڑ سکتے۔۔تیسرا ذریعہ یہ ہے کہ نگرانی اچھی طرح کی جائے۔مثلاً خدام اگر یہ کام اپنے ذمہ لے لیں اور سو گھروں کو بھی روزانہ چیک کرنے کا انتظام کر لیں۔اچانک پہنچ کر مہمانوں کی مبین لیسٹیں جمع کریں اور دیکھیں کہ آیا وہ کھانے کی لسٹوں کے مطابق ہیں؟ تو اس سے بھی بہت