خطبات محمود (جلد 25) — Page 70
$1944 70 خطبات محمود اور سائے ہیں۔پس روح الحق سے مراد تو حید کی روح ہے جس کے متعلق کہا گیا تھا کہ وہ اس کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا۔تیسرے میں نے دیکھا کہ میں بھاگ رہا ہوں۔چنانچہ خطبہ میں میں نے ذکر کیا تھا کہ رویا میں یہی نہیں کہ میں تیزی سے چلتا ہوں بلکہ دوڑتا ہوں اور زمین میرے قدموں تلے سمٹتی چلی جاتی ہے۔پسر موعود کی پیشگوئی میں بھی یہ الفاظ ہیں کہ وہ جلد جلد بڑھے گا۔اسی طرح رویا میں میں نے دیکھا کہ میں بعض غیر ملکوں کی طرف گیا ہوں اور پھر وہاں بھی میں نے اپنے کام کو ختم نہیں کیا بلکہ میں اور آگے جانے کا ارادہ کر رہا ہوں۔جیسے میں نے کہا اے عبد الشکور ! اب میں آگے جاؤں گا اور جب اس سفر سے واپس آؤں گا تو دیکھوں گا کہ اس عرصہ میں تو نے توحید کو قائم کر دیا ہے، شرک کو مٹادیا ہے اور اسلام اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم کو لوگوں کے دلوں میں راسخ کر دیا ہے۔حضرت مسیح موعود ہے علیہ الصلوۃ والسلام پر اللہ تعالی نے جو کلام نازل فرمایا اس میں بھی اس طرف اشارہ پایا جاتا ہے ہے۔چنانچہ لکھا ہے وہ " زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا"۔یہ الفاظ بھی اس کے دور دور جانے اور چلتے چلے جانے کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔پھر یہ جو پیشگوئی میں ذکر آتا ہے کہ وہ :" علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا"۔اس کی طرف بھی میری رویا میں اشارہ کیا گیا ہے۔چنانچہ خواب میں میں بڑے زور سے کہہ رہا ہوں کہ "میں وہ ہوں جسے علوم اسلام اور علوم عربی اور اس زبان کا فلسفہ ماں کی گود میں اس کی دونوں چھاتیوں سے دودھ کے ساتھ پلائے گئے تھے"۔پھر لکھا تھا وہ " جلال الہی کے ظہور کا موجب ہو گا "۔اس کے متعلق بھی رویا میں وضاحت پائی جاتی ہے جیسا کہ میں نے بتایا کہ رویا میں میری زبان پر تصرف کیا گیا اور میری ہے زبان سے خدا تعالیٰ نے بولنا شروع کر دیا۔پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور آپ نے میری زبان سے کلام فرمایا۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آئے اور آپ نے میری زبان سے بولنا شروع کر دیا۔یہ جلالِ الہی کا ایک عجیب ظہور تھا جس کا پیشگوئی میں بھی ذکر پایا جاتا تھا۔پس یہ بھی ان دونوں میں ایک مشابہت پائی جاتی ہے۔