خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 643 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 643

خطبات محمود 643 $1944 مثلاً ایران، افغانستان، عراق، شام، فلسطین اور مصر وغیرہ اسلامی ممالک کی طرف سے اگر چندہ آیا تو وہ بھی اسی حلقہ میں شمار کیا جائے گا۔اب گویا ایک قرآن قادیان والوں کے حصہ میں آگیا، ایک قرآن لجنہ اماء اللہ کے حصہ میں آگیا، ایک قرآن حلقہ لاہور کے حصہ میں آگیا ایک قرآن حلقہ کلکتہ کے حصہ میں آگیا اور ایک قرآن صوبہ سرحد کے حصہ میں آگیا۔اب رہاد ہلی۔دہلی میں چودھری ظفر اللہ خان صاحب نے ایک ترجمۃ القرآن کے متعلق اپنا حصہ لیا ہوا ہے۔اگر اللہ تعالیٰ اُن کو توفیق دے اور وہ بھی جماعت کے لیے اپنے اس حق کو چھوڑ دیں اور جو چندہ اُنہوں نے دینا ہے وہ اس حلقہ والوں کو دے دیں تو اس طرح قرآن کریم کے ایک ترجمہ کا خرچ اور قرآن کریم کے ایک ترجمہ کی چھپوائی کا خرچ، اسی طرح اسلامی کتب میں سے ایک کتاب کے ترجمے کا خرچ اور ایک کتاب کی چھپوائی کا خرچ دہلی والوں کے حصہ میں آجاتا ہے۔اس حلقہ میں بعض اُن اضلاع کو بھی شامل کرتا ہوں جو دوسرے حلقوں میں نہیں آسکے۔جیسے جالندھر ، ہوشیار پور ، لدھیانہ ، انبالہ، ریاست ہائے پٹیالہ ، نابھ ، مالیر کوٹلہ وغیرہ ہیں۔میں اس علاقہ کو دہلی کے حلقہ میں ہی شامل کرتا ہوں۔اسی طرح یوپی اور بہار وغیرہ کا چندہ بھی حلقہ دہلی میں شامل سمجھا جائے گا۔گویا ہندوستان کا تمام شمالی اور مشرقی اور مغربی حصہ اس تحریک میں شامل ہو گیا۔اب صرف ایک ترجمہ رہ جاتا ہے جس کے اخراجات کو پورا کرنا میں حیدر آباد کے حلقہ کے سپرد کرتا ہوں۔ایک ترجمہ قرآن کا خرچ زیر بحث تھا وہ اب میں اس حلقہ کو دیتا ہوں۔گویا (1) ایک ترجمہ قادیان کی جماعت کی طرف سے ہو گا (2) ایک لجنہ اماء اللہ کی طرف سے (3) ایک حلقہ لاہور کی طرف سے (4) ایک حلقہ صوبہ سرحد کی طرف سے (5) ایک حلقہ کلکتہ کی طرف سے (6) ایک حلقہ دہلی کی طرف سے (7) ایک حلقہ حیدر آباد کی طرف سے۔حیدر آباد سکندر آباد کے حلقہ میں ناگپور، میسور، بہار، مدراس، بمبئی اور ان صوبوں سے ملحقہ ریاستیں سب شامل ہوں گی۔اسی طرح سیلون بھی حیدر آباد کے حلقہ میں شامل ہو گا اور افریقہ کے مشرقی اور مغربی علاقے جو اس تحریک میں حصہ لینا چاہیں وہ بھی نہی حیدر آباد دکن کے ساتھ شامل ہوں گے۔اگر ان کی طرف سے کوئی چندہ آیا تو وہ اس حلقہ میں ہے شامل ہو گا۔میں سمجھتا ہوں یورپین لوگوں میں خواہش ہو سکتی ہے کہ وہ قرآن کریم کے