خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 642 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 642

خطبات محمود 642 $1944 دے دیا ہے۔میں اس نمونہ کو پیش کرتے ہوئے قادیان کی جماعت کے دوستوں سے بھی کہتا ہوں کہ اُن کو دو تراجم کا حق نہیں بلکہ صرف ایک ترجمے کا حق حاصل ہے۔مگر چونکہ وہ دوسرے ترجمے کے متعلق مجھ سے اجازت لے چکے ہیں اس لیے میں یہ معاملہ اُن پر چھوڑتا ہوں کہ اگر وہ اپنے باہر کے بھائیوں کے جذبات اور اُن کے احساسات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے ایک حق کو چھوڑنا چاہیں تو جس طرح میں نے اپنے حق کو دوسروں کی خاطر چھوڑ دیا ہے ہے اسی طرح وہ بھی اپنے ایک حق کو جو اُنہیں زائد طور پر دیا گیا تھا دوسرے بھائیوں کی خاطر چھوڑ دیں۔اگر کارکنان صدر انجمن احمد یہ جنہوں نے بعد میں ایک ترجمہ قرآن کا چندہ اپنے ذمہ ہے لے لیا تھا اپنے دوسرے بھائیوں کے جذبات کا پاس کرتے ہوئے اور یہ سمجھتے ہوئے کہ وہ اپنا حصہ قادیان کے ہی چندہ میں منتقل کر دیں گے جس کا حق قادیان والے پہلے حاصل کر چکے ہیں اس دوسرے حصے سے دست بردار ہو جائیں تو اس طرح ایک اور ترجمہ فارغ ہو جائے گا جو باہر کی جماعتوں کو دیا جاسکے گا۔میں سمجھتا ہوں اگر صدر انجمن احمدیہ کے کارکنان یہ قربانی کریں اور اس طرح ایک ترجمہ اور فارغ ہو جائے تو یہ حصہ ہم صوبہ سرحد والوں کو دے دیں گے۔اِس صورت میں صوبہ سرحد والوں کا فرض ہو گا کہ وہ ایک ترجمہ قرآن کا خرچ اور ایک ترجمہ قرآن کی چھپوائی کا خرچ، اسی طرح اسلامی کتب میں سے کسی ایک کتاب کے ترجمہ کا خرچ اور کسی ایک کتاب کی چھپوائی کا خرچ اپنے اوپر برداشت کریں۔یہ حصہ تمام شمال مغربی ہے اسلامی حلقہ میں تقسیم ہو جائے گا۔اور چونکہ میں اس چندہ میں ساروں کو شامل کر نا چاہتا ہوں اس لیے صوبہ سرحد میں صرف صوبہ سرحد اور اُس کی جماعتیں شامل نہیں ہوں گی بلکہ صوبہ سندھ بھی شامل ہو گا۔اسی طرح بلوچستان کا علاقہ بھی اسی میں شامل ہو گا۔پھر نہ صرف سندھ اور بلوچستان صوبہ سرحد کے ساتھ شامل ہوں گے بلکہ جس قدر شمال مغربی اضلاع حلقہ لاہور میں شامل نہیں کیے جاسکے وہ سب کے سب اس میں شامل ہوں گے۔چنانچہ جہلم، گجرات، راولپنڈی، میانوالی، کیمل پور، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، منٹگمری، جنگ، سرگودھا اور لائل پور تمام اضلاع اسی حلقہ میں شامل ہوں گے۔اسی طرح ریاست کشمیر بھی، اسی طرح جس قدر اسلامی ممالک اس تحریک میں حصہ لینا چاہیں ان کا چندہ بھی اسی حلقہ میں شمار ہو گا۔ہے