خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 611 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 611

خطبات محمود 611 $1944 اور ان کے بعض دوستوں کی طرف سے (7) میاں غلام محمد صاحب اختر اور ان کے دوستوں کی طرف سے یا لاہور کی جماعت کی طرف سے ان دو امید واروں کی نسبت بعد میں فیصلہ ہو گا کہ کسے حق دیا جائے۔اس کے علاوہ کلکتہ کی جماعت کی طرف سے اور میاں محمد صدیق اور محمد یوسف صاحبان تاجران کلکتہ کی طرف سے۔بغدَه ملک عبد الرحمان صاحب مل اونر قصور اور سیٹھ عبد اللہ بھائی صاحب سکندر آباد کی طرف سے بھی ایک ایک ترجمہ کے خرچ کا وعدہ آچکا ہے۔جَزَاهُمُ اللهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ لیکن اب یہ مد ختم ہو چکی ہے۔اِس وجہ سے پانچ وعدے شکریہ کے ساتھ واپس کرنے ہوں گے۔اس کے بعد چھپوائی کا سوال ہے۔میں نے بتایا تھا کہ اگر ایک ترجمہ کی چھپوائی کا اندازه پند رو ہزار روپیہ اوسطالگا لیں تو سات تراجم کی چھپوائی پر ایک لاکھ پانچ ہزار روپیہ خرچ ہے آئے گا۔گویا تراجم کا خرچ شامل کر کے ساتوں کی مکمل اشاعت پر ایک لاکھ سینتالیس ہزار روپیہ خرچ آئے گا اور اگر جلد بندی وغیرہ کا خرچ بھی تیرہ چودہ ہزار روپیہ شمار کر لیا جائے تو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپیہ بنتا ہے۔قرآن مجید کے تراجم کے علاوہ میں نے بتایا تھا کہ مختلف مسائل کی کتابوں کا ایک سیٹ ہونا چاہیے اور یہ سیٹ میں نے بارہ بارہ کتابوں کا تجویز کی تھا۔پس ساتوں زبانوں کی چوراسی کتابیں بنتی ہیں۔آج میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ان پر کتنا خرچ ہو گا۔انگریزی اور عربی کے لیے ترجمہ ہے کے خرچ کی ضرورت نہیں۔صرف سات زبانوں میں ترجمہ کے خرچ کی ضرورت ہے۔پس ان چوراسی کتابوں کا اگر ایک ہزار روپیہ اوسطاًفی کتاب ترجمہ کا خرچ لگا لیں تو چوراسی ہزار روپیہ بنتا ہے اور اگر ایک ایک روپیہ اوسطاًفی کتاب جلد بندی سمیت لاگت شمار کر لیں تو اس کے یہ معنے ہوئے کہ ایک زبان میں ایک کتاب کی پانچ ہزار کا یہاں چھپوانے پر پانچ ہزار روپیہ ہے خرچ ہو گا اور ایک زبان میں بارہ کتا ہیں پانچ پانچ ہزار چھپوانے پر ساٹھ ہزار روپیہ لگے گا اور ساتوں زبانوں میں بارہ بارہ کتابوں کا سیٹ چھپوانے پر چار لاکھ میں ہزار روپیہ خرچ آئے گا۔انگریزی اور عربی زبانوں میں بارہ بارہ کتب کے سیٹ کے چھپوانے پر مزید ایک لاکھ بیس ہزار روپیہ خرچ آئے گا۔اس میں چوراسی ہزار روپیہ کتابوں کے تراجم کا خرچ شامل کیا جائے