خطبات محمود (جلد 25) — Page 441
$1944 441 25 خطبات محمود ہندوستان میں تبلیغ احمدیت کے لیے خاص جد وجہد کی جائے (فرمودہ 30 جون 1944ء بمقام ڈلہوزی) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: "میں نے پچھلے خطبات میں اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ جماعت میں تبلیغ کی طرف سے بہت ہی استغناء پیدا ہو رہا ہے۔1942ء میں میں نے دیکھا کہ تبلیغ کے ذریعہ سے غالباً تین ہزار کے قریب احمدی ہوئے تھے لیکن 1943ء میں پندرہ سولہ سو رہ گئے۔اور اب 1944ء کی بیعت میں اگرچہ فرق نظر آتا ہے کہ تعلیم یافتہ طبقہ متوجہ ہے مگر اس کی وجہ جماعت کے افراد کی تبلیغ نہیں بلکہ المصلح الموعود کا اعلان ہے۔کیونکہ بالعموم اس امر کا ذکر ان کے خطوط میں ہوتا ہے اور اس طرح جو بیعت میں شامل ہوئے ہیں ان میں کافی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جنہوں نے مصلح موعود کا دعوی سن کر توجہ کی ہے۔مگر اسے جماعت کی تبلیغ کا می نتیجہ قرار نہیں دیا جا سکتا یہ تو الہی کام ہے۔آجکل کاغذ کی بہت دقت ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر اس اعلان کو کثرت سے شائع کیا جاتا تو چونکہ طبائع میں قدرتی طور پر یہ مادہ ہوتا ہے کہ خدا کی طرف سے جب آواز آئے ہیں